تہران ( پاک ترک نیوز) لبنان میں اسرائیلی جارحیت ایران امریکا رابطوں میں رکاوٹ بن گئی، تہران نے واشنگٹن کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا۔
مذاکراتی عمل تعطل کا شکار ہو گیا،ایران نے امریکا پر واضح کیا ہے کہ لبنان اور غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے خاتمہ تک کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے لبنان میں جاری مظالم برداشت نہیں کریں گے، جنگ بندی تمام محاذوں کے لئے ہے،، کسی ایک محاذ پر خلاف ورزی تمام محاذوں پر تصور کی جائے گی۔












