واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کرلی۔
سینیٹ نے 48 کے مقابلے میں 50 ووٹوں سے مشترکہ قرارداد کے حق میں فیصلہ دیا، چند ریپبلکن ارکان نے بھی ڈیموکریٹس کا ساتھ دیتے ہوئے قرارداد کی حمایت کی ۔قرارداد اس ماہ کے آغاز میں ایوان نمائندگاہ سے بھی منظور ہوچکی ہے۔ امریکی سینیٹ میں ری پبلکنز کو اکثریت حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا اعتراف کر رہی ہے، خواجہ آصف
سیاسی حلقوں کا کہنا ہے قرارداد صدر کے لیے پیغام ہے کہ کانگریس کے اندر ایران پالیسی پر اختلافات بڑھ رہے ہیں۔امریکی سیاسی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ 1973 کے وار پاورز ایکٹ کے بعد کانگریس کے دونوں ایوانوں نے کسی صدر کو جاری فوجی کارروائی ختم کرنے سے متعلق مشترکہ مؤقف اختیار کیا ۔












