اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پٹرول 4 روپے 93پیسے جبکہ ڈیزل 7روپے 15فی لٹر مہنگا کردیا گیا ۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر مہنگا، ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ۔
Read this too: ٹرمپ کی ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی
جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 320 روپے 73 پیسے فی لیٹر مقرر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 367 روپے 21 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ۔
نئی قیمتوں کا اطلاق اج رات 12 بجے سے ہو گا ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 22 جولائی تک نافذ العمل رہیں گی۔












