واشنگٹن (پاک ترک نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی دے دی۔
امریکی صدر کا کہنا ہے یہ حملہ جلد ہوگا، ایرانی اس حملے کو روکنے کےلیے کچھ نہیں کرسکیں گے، جب تک ایران بامعنی مذاکرات کو تیار نہیں ہوتا تب تک انھیں بھی اس میں دلچسپی نہیں۔
امریکی صدر نے کہا ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا،بہت جلد ایران کے علاقے کوہ کلنگ کو نشانہ بنائیں گے۔۔ ہم ایرانیوں سے ملاقات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے، حالانکہ وہ ہم سے ملاقات کرنے کے شدید خواہشمند ہیں۔ جب تک ایران بامعنی مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہوتا ہمیں اس میں دلچسپی نہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنانی ہم منصب سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ گزشتہ دورمیں لبنان کے ساتھ برا سلوک برتا گیا، ہم احترام کے ساتھ لبنان سے مناسب طرز عمل رکھیں گے۔












