اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وفاقی کابینہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے لیے پٹرولیم ڈویژن کی سمری کی منظوری دے دی ۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 7 دنوں کی اوسط قیمت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
پٹرولیم مصنوعات کی اوسط قیمت عرب پلیٹس کے حساب سے نکالی جائے گی ،اوگرا روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین کر کے ویب سائٹ پر شائع کرے گا،روزانہ قیمت کی اشاعت کے لیے وفاقی حکومت کی منظوری لازم نہیں ہو گی ۔
اوگرا پٹرولیم مصنوعات پر لیوی کے تعین کا مجاز نہیں ہو گا۔پٹرولیم لیوی کی شرح کابینہ کی مقرر کردہ بالائی حد سے زیادہ نہیں ہوگی،سات روکنگ ڈیز میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمد نہ ہونے پر اوسط ڈیوٹز اور اخراجات لاگو ہوں گے ۔
یہ بھی پڑھمیں: حکومت کی کفایت شعاری پالیسی برقرار
قابلِ اطلاق لیوی کی شرح وزارتِ خزانہ، پیٹرولیم ڈویژن کو نوٹیفکیشن کے لیے فراہم کرے گی۔وزارتِ خزانہ کی منظوری کے بغیر لیوی کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔اوگرا یکم جولائی سے روزانہ کی بنیاد پر ریفرنس قیمتوں کی اشاعت کریگا،ہائی اسپیڈ ڈٰیزل کی درآمد صرف پی ایس او کریگا۔
او ایم سیز اوگرا کی اجازت سے مارکیٹ شئیر کے مطابق پٹرول درآمد کر سکیں گی ،او ایم سیز کو کم از کم 10 ہزار میٹرک ٹن کی کھیپ درآمد کرنا ہو گی ۔پیٹرولیم مصنوعات پر دیگر تمام ٹیکسز نافذ العمل رہیں گے،مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں کا بھی روزانہ کی بنیاد پر تعین کا جائے گا۔












