مظفر آباد (پاک ترک نیوز ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے آزاد کشمیر الیکشن کو عام نہیں سمجھتا،یہ شاید اہم ترین الیکشن ہے،کشمیر کے عوام کے حقوق کی جدوجہد کرتا رہوں گا
آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا جو سمجھتے ہیں مہاجرین کی بارہ سیٹیں ان کی جیب میں ہیں ،وہ اآپ سے ناانصافی کرتے ہیں ۔کشمیر کا فیصلہ پنجاب اور سندھ کی بجائے کشمیری عوام کریں گے
بلاول بھٹو زرداری نے کہا جومنشور آزاد کشمیر میں پیش کیا ،اسی پر گلگت بلتستان نے ہمیں جتوایا گلگت بلتستان کے عوام کو حق حاکمیت ،حق ملکیت دلوا کر دکھاؤں گا۔یہ منشور لے کر آزاد کشمیر کے عوام کے پاس آیا ہوں
بلاول بھٹو زرداری نے کہا عوام الیکشن میں جو فیصلہ کریں گے وہ ان کے مستقبل کو طے کرے گا،ہم نے بڑوں کی جدوجہد لے کر چلنی ہے۔اٹھارہوں تریم اور صوبوں کو حقوق دیئے ،اآصف علی زرداری نے نامکمل مشن پورا کر دکھایا












