جمعرات , 23 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک ترک نیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Home اہم ترین 2

گلگت بلتستان میں حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ

2 مہینے پہلے
A A
Manipulation for government formation in Gilgit-Baltistan
Share on Facebookwhatsapp

گلگت ( پاک ترک نیوز) گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آ گئی ، جبکہ حکومت سازی کے لیے سیاسی جوڑ توڑ کا آغاز ہو گیا ہے۔

گلگت بلتستان اسمبلی کل 33 نشستوں پر مشتمل ہے، جن میں 24 براہ راست منتخب نشستیں، 6 خواتین کی مخصوص نشستیں اور 3 ٹیکنوکریٹ نشستیں شامل ہیں۔حکومت سازی کے لیے کسی بھی جماعت یا اتحاد کو 17 نشستوں کی سادہ اکثریت حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔

اب تک 24 براہ راست نشستوں میں سے 18 نشستوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ان نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی 9 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔گلگت بلتستان میں چھ آزاد امید وار بھی جیت گئے ،مسلم لیگ ن کو دو اور مجلس وحدت المسلمین کو ایک نشست ملی ہے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ گلگت بلتستان میں تیروں کی بارش ہو گئی

بلاول بھٹو نے کہا پیپلز پارٹی اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے اور پارٹی حکومت سازی کے لیے بھرپور کوشش کرے گی۔ بلاول بھٹو نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور وہ جیالوں کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں۔

موجودہ نتائج کے مطابق کسی بھی جماعت کے لیے واضح اکثریت حاصل کرنا ممکن نہیں دکھائی دے رہا، جس کے باعث آزاد امیدوار حکومت سازی میں فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق آنے والے دنوں میں آزاد ارکان کی حمایت حاصل کرنے کے لیے تمام بڑی جماعتوں کے درمیان رابطوں اور اتحاد سازی میں تیزی متوقع ہے۔

پیپلز پارٹی اگر آزاد امیدواروں کی اکثریت کو اپنے ساتھ شامل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو وہ حکومت بنانے کی مضبوط پوزیشن میں آ سکتی ہے، تاہم مسلم لیگ (ن) اور دیگر سیاسی جماعتیں بھی متحرک ہیں۔

ماہرین کے مطابق گلگت بلتستان کے انتخابات کے بعد سیاسی منظرنامہ مکمل طور پر کھلا ہوا ہے۔ آزاد امیدواروں کی اہمیت اس بار غیر معمولی طور پر بڑھ گئی ہے، جس سے حکومت سازی ایک پیچیدہ اور دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

حتمی نتائج مکمل ہونے کے بعد ہی واضح ہو سکے گا کہ گلگت بلتستان میں اگلی حکومت کس اتحاد کے تحت تشکیل پائے گی۔

موضوعات : #gilgatbaltistan#govermnet
ShareSend

متعلقہ خبریں

Amjad Hussain Advocate, the newly elected Chief Minister of Gilgit-Baltistan, has taken the oath of office.
تازہ ترین

گلگت بلتستان کے نو منتخب وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے حلف اٹھا لیا

6 جولائی , 2026
Gilgit-Baltistan elections Prime Minister Shahbaz Sharif congratulates PPP
تازہ ترین

گلگت بلتستان انتخابات، وزیراعظم شہباز شریف کی پیپلز پارٹی کو مبارکباد

8 جون , 2026
Today is the last day of election campaigning in Gilgit-Baltistan elections.
تازہ ترین

گلگت بلتستان کے الیکشن میں انتخابی مہم کا آج آخری روز

5 جون , 2026
اگلی خبر
America is responsible for violating the ceasefire, Ismail Baqai

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ذمہ دار امریکا ہے، اسماعیل بقائی

یہ بھی پڑھیں

پہلا ون ڈے ،پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیدی

پہلا ون ڈے ،پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیدی

23 جولائی , 2026
بلوچستان پاکستان کا فخر ،امن لائیں گے ، فیلڈ مارشل

بلوچستان پاکستان کا فخر ،امن لائیں گے ، فیلڈ مارشل

23 جولائی , 2026
تجارتی جہازوں پر حملے ،تیل کی قیمتوں میں اضافہ

تجارتی جہازوں پر حملے ،تیل کی قیمتوں میں اضافہ

23 جولائی , 2026
ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ایئر بیس کا استعمال ،پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ

ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ایئر بیس کا استعمال ،پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ

23 جولائی , 2026
In which country were the most millionaires created in 2025

2025میں سب سے زیادہ کروڑ پتی کس ملک میں بنے؟

23 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Urdu
English