کولمبو ( پاک ترک نیوز) پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کیلئے سری لنکجا کیخلاف بڑی جیت درکارہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026سپر ایٹ مرحلے کے اپنے آخری میچ میں سری لنکا کے مدمقابل آئے گا ۔ شاہینوں کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے بڑی مارجن کے ساتھ جیت درکار ہے۔
پاکستان کی پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن ہے اور اس کے پاس ایک پوائنٹ ہے۔ انگلینڈ پہلے ہی گروپ میں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر گیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کو آج کے میچ پر انحصار کرنا پڑے گا ۔
پاکستان کو سری لنکا کیخلاف کم سے کم 64رنز سے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا ہدف 13.1اوورز میں حاصل کرنا پڑے گا ورنہ اسے گھر کا ٹکٹ کٹوانا پڑے گا ۔
سری لنکا پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر چکا ہے جبکہ دوسرے گروپ میں سائوتھ افریقہ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ بھارت اور ویسٹ انڈیز میں سے کون سی ٹیم جائے گی یہ فیصلہ کل ہو گا۔












