منگل , 21 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

افغانستان پر پاکستانی فضائی حملے،بھارت- طالبان دہشتگرد گٹھ جوڑ کا جواب

2 مہینے پہلے
A A
افغانستان پر پاکستانی فضائی حملے،بھارت- طالبان دہشتگرد گٹھ جوڑ کا جواب
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد: (پاک ترک نیوز)افغانستان کے اندر پاکستانی فوج کی حالیہ فضائی کارروائی سے پہلے کے ہفتوں میں دہشت گردی کے واقعات نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔
6 فروری کو دارالحکومت اسلام آباد کی ایک مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران خودکش دھماکے میں کم از کم 36 نمازی شہید اور 170 زخمی ہوئے۔
چند دن بعد باجوڑ میں بارود سے بھری گاڑی نے سیکیورٹی چوکی کو نشانہ بنایا جس میں 11 فوجی اور ایک بچہ جاں بحق ہوا، جبکہ حملہ آور کو پاکستانی حکام نے افغان شہری قرار دیا۔
ان واقعات کے بعد پاکستان نے طالبان حکومت کو سخت سفارتی احتجاج ریکارڈ کرایا، مگر اس کے باوجود بنوں میں ایک اور خودکش حملے میں ایک لیفٹیننٹ کرنل سمیت 2 فوجی شہید ہوگئے۔
اس کے بعد پاکستان نے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے اتوار کی صبح سرحد پار کارروائی کی۔پاکستانی حکام کے مطابق ننگرہار اور پکتیکا میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے حملوں میں ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور کم از کم 80 جنگجو مارے گئے۔
اسی دوران بھارت بھی منظر پر آگیا اور افغان خود مختاری کی حمایت کرتے ہوئے پاکستانی حملوں کی مذمت کی۔ نئی دہلی کے اس بیان نے اسلام آباد میں اس تشویش کو مزید بڑھا دیا کہ بھارت اور طالبان کے درمیان تعلقات تیزی سے مضبوط ہو رہے ہیں، جسے پاکستان اپنی داخلی سیکیورٹی صورتحال سے جوڑتا ہے۔
پاکستان کا مؤقف ہے کہ افغانستان کی سرزمین اس کے خلاف استعمال ہو رہی ہے اور اس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، جبکہ طالبان حکومت ان الزامات کو مسلسل رد کرتی آئی ہے۔ گزشتہ سال قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی بھی اس کارروائی کے بعد عملاً ختم ہو گئی۔
ماہرین کے مطابق پاکستان ایک مشکل دوراہے پر کھڑا ہے۔ ایک طرف سیکیورٹی فورسز پر بڑھتے حملوں کا دباؤ ہے تو دوسری طرف افغانستان کے ساتھ کشیدگی طالبان اور ٹی ٹی پی کو مزید قریب لا سکتی ہے۔
ادھر بھارت کی کابل کے ساتھ بڑھتی سفارتی اور انسانی امداد کی سرگرمیوں نے پاکستان کے سیکیورٹی خدشات میں اضافہ کر دیا ہے۔ ایسے وقت میں جب مشرقی سرحد پر بھی بھارت کے ساتھ کشیدگی موجود ہے اور خطے میں امریکا۔ایران تنازع کا خطرہ بڑھ رہا ہے، پاکستان کے لیے بیک وقت دونوں محاذوں کو سنبھالنا ایک بڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے۔

موضوعات : afghanistanpakistantaliban
ShareSend

متعلقہ خبریں

Demand for regime change in Afghanistan is gaining momentum
تازہ ترین

افغانستان میں نظام کی تبدیلی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

21 اپریل , 2026
پاکستان سے حج آپریشن شروع
اہم ترین 3

پاکستان سے حج آپریشن شروع

18 اپریل , 2026
The heinous plan of the Fitna al-Kharijites, terrorists have started using human relationships as a shield
تازہ ترین

فتنہ الخوارج کا گھناؤنا منصوبہ ،دہشت گرد انسانی رشتوں کو ڈھال بنانے لگے

18 اپریل , 2026
Former Afghanistan cricketer Shapoor Zadran's condition is extremely critical.
اہم ترین 3

افغانستان کے سابق کرکٹر شاپور زدران کی حالت انتہائی تشویشناک

18 اپریل , 2026
جنگ بندی کے بعد پہلا جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز
تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد پہلا جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز

11 اپریل , 2026
پاکستانی لڑاکا طیارے سعودی عرب میں تعینات
اہم ترین 2

پاکستانی لڑاکا طیارے سعودی عرب میں تعینات

11 اپریل , 2026
اگلی خبر
امریکا کا سعودی عرب پر پاکستانی اور ترک دفاعی منصوبوں سے دور رہنے کیلئے دبائو

امریکا کا سعودی عرب پر پاکستانی اور ترک دفاعی منصوبوں سے دور رہنے کیلئے دبائو

یہ بھی پڑھیں

PSL 11, Lahore Qalandars continue batting against Gladiators

پی ایس ایل 11، لاہور قلندرز کی گلیڈی ایٹرز کیخلاف بیٹنگ جاری

21 اپریل , 2026
Indian Chief of Defense Staff admits worst defeat in Operation Sindoor

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کاآپریشن سندور میں بدترین شکست کااعتراف

21 اپریل , 2026
Big news about government employee salaries

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بارے میں بڑی خبر

21 اپریل , 2026
Chinese Ambassador meets Ishaq Dar

اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات

21 اپریل , 2026
Trump's warning, Iran's denial, region in danger again

ٹرمپ کی وارننگ ،ایران کا انکار،خطہ پھر خطرہ میں

21 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔