ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ناسا کا نیا مون مشن پرواز کے لیے تیار

4 مہینے پہلے
A A
ناسا کا نیا مون مشن پرواز کے لیے تیار
Share on Facebookwhatsapp

از:سہیل شہریار

امریکی خلائی ادارے ناسا کے خلاباز وں ریڈ وائزمین، کرسٹینا کوچ اور وکٹر گلوورکے ہمراہ کینیڈا کے خلاباز جیریمی ہینسن چاند تک پرواز کے آرٹیمس۔ٹومشن پر اڑان بھرنے کے لیے تیار ہیں۔
یہ 10 دن کا سفر ہے جس میں وہ چاند کے گرد گھومتے ہوئے مختلف سائنسی اور تکنیکی تجربات سر انجام دیں گے۔ آرٹیمس۔ ٹو کا خلا میں سفر کسی بھی انسانی مشن کا خلا میں طویل ترین سفر ہو گا۔اور یہ 1970 میں قائم کردہ 248,655 میل کے اپولو 13 کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑدے گا۔
ناسا کی رپورٹ کے مطابق آرٹیمس۔ٹو مشن چاند کی سطح پر نہیں اترے گا۔مگر اس پرواز کا مقصد چاند پر تحقیق و تلاش کے ایک نئے دور کا آغاز کرنا ہے۔ جو آنے والے سالوں میں چاند پر اترنے کی راہ ہموار کرے گا۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب ناسا کا اگلی نسل کا خلائی لانچ سسٹم راکٹ اور اورین کیپسول انسانی مسافروں کو لے کر جائے گا۔
آرٹیمس۔ ٹو کے عملے کے ارکان ایک ہفتہ قبل ہیوسٹن میں قرنطینہ میں داخل ہوئے تھے جو کہ خلابازوں کو جراثیموںسے ہر ممکن حد تک محفوظ رکھنے کے لیےپرواز سے پہلے کی سرگرمیوں کا ایک معیاری حصہ ہے۔


جبکہ ان خلا بازوں کے چاند کے مشن کی روانگی سے تقریباً چھ دن پہلے فلوریڈا کے کیپ کیناویرل میں واقع کینیڈی اسپیس سینٹر پہنچنے کی توقع ہے۔ جو کہ 8 فروری کے اوائل میں ہو سکتا ہے۔تاہم ناسا نے ابھی تک مشن کی روانگی کی کوئی حتمی تاریخ مقرر نہیں کی ہے۔ناسا کا تجربہ کار خلابازوائزمین آرٹیمیس ۔
ٹو مشن کی کمانڈ کرے گا، گلوور پائلٹ کے طور پر اور کوچ اور ہینسن مشن کے ماہرین کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ ناسا نے 2023 میں ان خلابازوں کے انتخاب کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد سے اب تک چاند کے اس مشن کی تربیت کے طویل عمل سے گزرے ہیں۔
ناسا کے جانسن اسپیس سنٹر کی ڈائریکٹر وینیسا وِچ نےآرٹیمس۔ٹو مشن کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکےعملے میں چاند تک جانے والی پہلی خاتون، پہلی رنگین شخصیت اور چاند کے مشن پر جانے والا پہلا کینیڈین شامل ہیں۔اور ہمیں یقین ہے کہ یہ چاروں خلاباز انسانیت کی بہترین نمائندگی کریں گے کیونکہ وہ سب کے فائدے کے لیے تحقیق و تلاش کریں گے۔


آرٹیمیس۔ٹوکی پرواز ناسا کے خلائی لانچ سسٹم راکٹ اور اورین کیپسول کے لئے استعمال کا صرف دوسرا موقع ہوگا۔ اس سے قبل تین سال سے زیادہ پہلے آرٹیمس ۔ون نے چاند کے گرد بغیر عملے کے پرواز کی تھی۔رپورٹ کے مطابق چاروں خلا باز جانتے ہیں کہ یہ پرواز آرٹیمس۔تھری مشن کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ جس کا مقصد 2027 میں چاند کے قطب جنوبی کے قریب چار خلابازوں کو لینڈ کرنا ہے۔ خلا میں رہتے ہوئے عملے کو زمین کے مدار میں ڈاکنگ کے طریقہ کار کا مظاہرہ کرنے، مختلف قسم کے سائنسی تجربات کرنے اور ایک قسم کے سائنسی تجربات کے لیے کیپ بورڈ کے ٹیسٹ کے طور پر کام سونپا جائے گا۔ تاکہ مستقبل میں چاند پر اترنے کے عمل کو محفوظ بنایا جا سکے۔

موضوعات : Moon Missionsciencespace
ShareSend

متعلقہ خبریں

China takes another leap into space, sends 36 new satellites into orbit
تازہ ترین

چین کی خلا میں ایک اور چھلانگ ،36نئے سیٹلائٹس مدار میں پہنچا دیئے

6 جون , 2026
The United States has released the second part of secret files related to flying saucers.
تازہ ترین

امریکا نے اڑن طشتریوں سے متعلق خفیہ فائلوں کا دوسرا حصہ جاری کر دیا

23 مئی , 2026
China's silent war, America's space dominance in danger
تازہ ترین

چین کا خاموش وار، امریکا کا خلائی غلبہ خطرے میں

4 مئی , 2026
سپارکو کے انسانی خلائی مشن پروگرام میں اہم پیشرفت،2پاکستانی  خلا میں جائیں گے
اہم ترین 3

سپارکو کے انسانی خلائی مشن پروگرام میں اہم پیشرفت،2پاکستانی  خلا میں جائیں گے

22 اپریل , 2026
Pakistan extends closure of airspace for Indian flights
تازہ ترین

بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع

21 اپریل , 2026
Who is going into space now What is NASA's Kanye mission
تازہ ترین

خلا میں اب کون جا رہا ؟ناسا کانیا مشن کیا ؟

17 اپریل , 2026
اگلی خبر
ایران کا 2 ہزار کلومیٹر تک مار کرنیوالے ’خرمشہر فور‘ میزائل کا کامیاب تجربہ

ایران کا 2 ہزار کلومیٹر تک مار کرنیوالے ’خرمشہر فور‘ میزائل کا کامیاب تجربہ

یہ بھی پڑھیں

Cheap petrol scheme Rs 4000 and others

سستا پیٹرول اسکیم،ایک ساتھ 4000روپے

6 جون , 2026
50,000 e-bikes, 5,000 e-taxis for Punjab youth

پنجاب کے نوجوانوں کیلئے50ہزار ای بائیکس ،5ہزار ای ٹیکسیاں

6 جون , 2026
وزیراعظم سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ،دورہ ایران پر مشاورت

وزیراعظم سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ،دورہ ایران پر مشاورت

6 جون , 2026
آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کیخلاف ایکشن ،72افراد گرفتار

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کیخلاف ایکشن ،72افراد گرفتار

6 جون , 2026
وفاقی بجٹ ،ایوان صدر میں آج حکومت اور پی پی کی بڑی بیٹھک

وفاقی بجٹ ،ایوان صدر میں آج حکومت اور پی پی کی بڑی بیٹھک

6 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔