لاہور( پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے لاہور سے سری لنکا روانہ ہوگئی۔
پندرہ کھلاڑیوں پر مشتمل قومی سکواڈ میں کپتان سلمان علی آغا، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان شامل ہیں۔
خواجہ نافع، محمد نواز، سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان اور عثمان طارق بھی سکواڈ میں شامل ہیں۔
پاکستان ٹیم سری لنکا پہنچ کر آج اور کل مکمل آرام کرے گی جبکہ 4 فروری کو آئرلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز 7 فروری سے ہوگا۔
پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔ دوسرا میچ 10 فروری کو امریکا اور چوتھا میچ 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف کھیلے گی۔
پاکستان ٹیم حکومت کے فیصلے کے مطابق 15 فروری کو شیڈول بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گی۔












