لاہور( پاک ترک نیوز) لاہور میں کھیلے جانے والے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کے اوقات تبدیل کردیے گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام نے موسم کی شدت کے پیش نظر کرکٹ آسٹریلیا کی مشاورت سے میچز کے اوقات کار میں تبدیلی کردی ہے۔
میچ کا ٹاس نئے اوقات کار کے تحت اب ساڑھے تین بجے ہوگا جبکہ میچ کی پہلی گیند چار بجے پھینکی جائے گی۔
قبل ازیں ٹاس ساڑھے پانچ بجے جبکہ میچ شروع ہونے کے وقت کا اعلان چھ بجے کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم 28 جنوری کو لاہور پہنچے گی۔ میچز 29 جنوری، 31 جنوری اور یکم فروری کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔












