پیر , 8 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

دیامیر بھاشا ڈیم: واپڈا نے پاور ایواکیوایشن پلان شیئر کر دیا

5 مہینے پہلے
A A
دیامیر بھاشا ڈیم: واپڈا نے پاور ایواکیوایشن پلان شیئر کر دیا
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد: (پاک ترک نیوز)واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے تقریباً 10 ارب ڈالر لاگت کے 4500 میگاواٹ دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کی بجلی منتقلی (پاور ایویکیوشن) کا تفصیلی منصوبہ وزارتِ آبی وسائل کے ساتھ شیئر کر دیا ہے۔
یہ منصوبہ وزیرِ اعظم ہاؤس کی ہدایت پر تیار کیا گیا ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاسوں کے بعد اسٹریٹجک نوعیت کے اہم انفرااسٹرکچر منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کے لیے واپڈا سے پاور ایویکیوشن پلان طلب کیا گیا تھا۔
وزیرِ اعظم آفس کے خط کا حوالہ دیتے ہوئے ذرائع نے بتایا کہ نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (این جی سی) اور پاور ڈویژن کو فوری طور پر دیامر بھاشا ڈیم کے لیے بجلی کی منتقلی کا حتمی منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ پاور ڈویژن کو وزارتِ خزانہ اور اکنامک افیئرز ڈویژن کے ساتھ مل کر ٹرانسمیشن انفرااسٹرکچر کے لیے فنانسنگ کے انتظامات کرنے کا بھی ٹاسک دیا گیا ہے۔
اسی تناظر میں واپڈا نے منصوبے کے بجلی پیدا کرنے والے یونٹس کے متفقہ کمرشل آپریشن ٹائم لائنز انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر (آئی ایس ایم او) کو فراہم کر دی ہیں۔
واپڈا نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ منظور شدہ مالی انتظامات کے تحت وسائل کی بروقت دستیابی کی صورت میں وہ ان تمام ڈیڈ لائنز پر مکمل عملدرآمد کا پابند ہے۔
تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ واپڈا بجلی پیدا کرنے والے حصے پر تعمیراتی اور کمیشننگ شیڈول کے مطابق کام کر رہا ہے، لیکن منصوبے کے مکمل فوائد کا حصول اس وقت تک ممکن نہیں جب تک بجلی کی ترسیل کا نظام متوازی طور پر مکمل نہ ہو۔
دیامر بھاشا ڈیم سے منسلک ٹرانسمیشن سسٹم کی منصوبہ بندی، عملدرآمد اور آپریشنل تیاری کی ذمہ داری نیشنل گرڈ کمپنی پر عائد ہوتی ہے۔ واپڈا نے واضح کیا ہے کہ ٹرانسمیشن لائنز اور گرڈ اسٹیشنز کی تعمیر کو بجلی پیدا کرنے کے شیڈول کے ساتھ مکمل ہم آہنگی میں ہونا چاہیے۔
واپڈا نے خبردار کیا ہے کہ اگر بجلی پیدا کرنے والے یونٹس تیار ہو جائیں لیکن ٹرانسمیشن انفرااسٹرکچر بروقت مکمل نہ ہو سکا تو بجلی کی ترسیل میں تاخیر، نصب شدہ صلاحیت کے کم استعمال اور قومی خزانے پر بھاری مالی نقصان کا خدشہ پیدا ہو جائے گا۔

موضوعات : Diamer Basha Dampakistan
ShareSend

متعلقہ خبریں

ترکیہ نے مہنگائی کا مقابلہ کر لیا، پاکستان ابھی بھی مشکلات کا شکار: ایشیائی ترقیاتی بینک
پاکستان

ترکیہ نے مہنگائی کا مقابلہ کر لیا، پاکستان ابھی بھی مشکلات کا شکار: ایشیائی ترقیاتی بینک

7 جون , 2026
ملک کے کئی علاقوں میں آج سے ہیٹ ویو کا الرٹ
اہم ترین 3

ملک کے کئی علاقوں میں آج سے ہیٹ ویو کا الرٹ

7 جون , 2026
حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان
اہم ترین

حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان

5 جون , 2026
پاکستان ،امریکا میں بہترین شراکت داری ہے ،نیٹلی بیکر
اہم ترین 2

پاکستان ،امریکا میں بہترین شراکت داری ہے ،نیٹلی بیکر

4 جون , 2026
Pakistan is playing a roulette four-piece in these rigs, cis foreign office spokespeople
اہم ترین 2

پاکستان خطے میں امن کے لیے کردار ادا کر رہا ہے ،ترجمان دفتر خارجہ

4 جون , 2026
Turkish Foreign Minister gives a stern response to India over friendship with Pakistan
تازہ ترین

ترک وزیرخارجہ کا پاکستان سے دوستی پربھارت کو کرارا جواب

4 جون , 2026
اگلی خبر
پنجاب میں 37 ہزار گھروں کی تعمیر کا میگا منصوبہ

پنجاب میں 37 ہزار گھروں کی تعمیر کا میگا منصوبہ

یہ بھی پڑھیں

America is responsible for violating the ceasefire, Ismail Baqai

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ذمہ دار امریکا ہے، اسماعیل بقائی

8 جون , 2026
Manipulation for government formation in Gilgit-Baltistan

گلگت بلتستان میں حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ

8 جون , 2026
7.8-magnitude earthquake hits Philippine island of Mindanao, killing 5

فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ میں 7.8 شدت کا زلزلہ، 5 افراد ہلاک

8 جون , 2026
Gold and silver prices fall

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

8 جون , 2026
Bilawal Bhutto Zardari expresses concerns over the situation in Azad Kashmir

بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار

8 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔