پیر , 8 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

پنجاب میں 37 ہزار گھروں کی تعمیر کا میگا منصوبہ

5 مہینے پہلے
A A
پنجاب میں 37 ہزار گھروں کی تعمیر کا میگا منصوبہ
Share on Facebookwhatsapp

لاہور: (پاک ترک نیوز)پنجاب حکومت آئندہ چند ماہ میں عوام کے لیے 37 ہزار رہائشی یونٹس کی تعمیر کا ایک بڑا منصوبہ شروع کرنے جا رہی ہے، جس کے لیے ابتدائی تیاریوں میں تیزی آ گئی ہے۔
یہ منصوبہ “پنجاب افورڈیبل ہاؤسنگ پروگرام (PAHP)” کے نام سے شروع کیا جا رہا ہے، جو عالمی بینک کے تعاون سے پانچ سالہ مدت میں 250 ملین ڈالر کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔
پنجاب حکومت کو پیش کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 37 ہزار رہائشی یونٹس فراہم کیے جائیں گے، جن میں سے 20 ہزار گھر سرکاری زمین پر عالمی بینک کی فنانسنگ سے تعمیر کیے جائیں گے، جبکہ باقی یونٹس نجی شعبے کے اشتراک سے مکمل کیے جائیں گے تاکہ ایک متوازن اور پائیدار ماڈل کے تحت ہاؤسنگ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
منصوبے پر عملدرآمد کے لیے ایک منظم ادارہ جاتی فریم ورک تشکیل دیا گیا ہے، جس کے تحت اربن یونٹ اور پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی پروگرام مینجمنٹ اینڈ امپلیمنٹیشن یونٹ (PMIU) کے ذریعے اس کی نگرانی کر رہے ہیں۔
عملدرآمد کی تیاری کے لیے صوبے بھر میں 41 سرکاری مقامات کی نشاندہی کر لی گئی ہے، جس میں لینڈ ریکارڈ اور ریونیو اداروں کی معاونت حاصل کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ان تمام مقامات کی جامع فیلڈ ویریفکیشن مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ عالمی بینک کے پروٹوکولز کے مطابق مرحلہ وار عملدرآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ کو بھی اعتماد میں لیا جا چکا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی فلیگ شپ اسکیم “اپنی چھت، اپنا گھر” کے تحت 2025 میں 50 ہزار سے زائد مکانات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ یہ منصوبہ بغیر سود اور بغیر فیس قرضوں کی فراہمی کے ذریعے کم آمدنی والے خاندانوں کو گھر فراہم کر رہا ہے، جس سے بیواؤں، معذور افراد اور اقلیتی برادریوں کو براہ راست فائدہ پہنچا ہے۔
اسی طرح “اپنی زمین، اپنا گھر” پروگرام بھی شروع کیا جا چکا ہے، جس کے تحت بے زمین خاندانوں کو زمین کی ملکیت دی جا رہی ہے۔

موضوعات : Housing Projectpunjab
ShareSend

متعلقہ خبریں

Rain and dust storm in many cities of Sindh, Punjab, Khyber Pakhtunkhwa
اہم ترین 3

سندھ،پنجاب،خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان

3 جون , 2026
پنجاب کا بجٹ تیار ،جون کےدوسرے ہفتے میں پیش ہونے کا امکان
پاکستان

پنجاب کا بجٹ تیار ،جون کےدوسرے ہفتے میں پیش ہونے کا امکان

31 مئی , 2026
اداکارہ مومنہ اقبال رکن اسمبلی کیخلاف این سی سی آئی میں پیش
پاکستان

اداکارہ مومنہ اقبال رکن اسمبلی کیخلاف این سی سی آئی میں پیش

21 مئی , 2026
پنجاب میں ٹریفک جرمانوں میں کمی
پاکستان

پنجاب میں ٹریفک جرمانوں میں کمی

14 مئی , 2026
Whose revenue, its development, the decision to make the districts of Punjab autonomous
تازہ ترین

جس کا ریونیو،اسی کی ترقی،پنجاب کے اضلاع کو خودمختار بنانے کا فیصلہ

13 مئی , 2026
Safe Punjab for women is top priority, says Chief Minister Maryam Nawaz
تازہ ترین

خواتین کے لیے محفوظ پنجاب اولین ترجیح ہے،وزیراعلیٰ مریم نواز

12 مئی , 2026
اگلی خبر
ایران میں جنگ کا خطرہ، پاکستانی پھنس گئے، اہم ہدایات جاری

ایران میں جنگ کا خطرہ، پاکستانی پھنس گئے، اہم ہدایات جاری

یہ بھی پڑھیں

America is responsible for violating the ceasefire, Ismail Baqai

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ذمہ دار امریکا ہے، اسماعیل بقائی

8 جون , 2026
Manipulation for government formation in Gilgit-Baltistan

گلگت بلتستان میں حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ

8 جون , 2026
7.8-magnitude earthquake hits Philippine island of Mindanao, killing 5

فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ میں 7.8 شدت کا زلزلہ، 5 افراد ہلاک

8 جون , 2026
Gold and silver prices fall

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

8 جون , 2026
Bilawal Bhutto Zardari expresses concerns over the situation in Azad Kashmir

بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار

8 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔