لاہور(پاک ترک نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے تاہم بارش برسانے والا سسٹم آج رات پاکستان میں داخل ہوگا۔
مری، گلیات اور شمالی علاقہ جات میں بارش کے ساتھ برفباری کے امکانات بھی ہیں۔
صوبائی دارالحکومت لاہور اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکے بادل بن برسے گزر جائیں گے۔ لاہور سمیت پنجاب میں صبح اور رات کے وقت شدید دھند ہوگی۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔












