دبئی (پاک ترک نیوز) انڈر 19 ایشیاکپ کے اہم میچ میں پاکستان نے یو اے ای کیخلاف محتاط آغاز کیا ہے۔
آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گروپ مرحلے کے اہم میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔
پاکستان نے 14 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 61 رنز بنالیے ہیں۔
پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے آج لازمی فتح درکار ہے، شکست کی صورت میں یو اے ای سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔
یاد رہے کہ گروپ اے سے بھارت جبکہ گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلادیش پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔












