ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستان اور ترکیہ کا علاقائی استحکام کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

11 مہینے پہلے
A A
پاکستان اور ترکیہ کا علاقائی استحکام کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان علاقائی استحکام کے لئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔
اسلام آباد میں ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات قائم ہیں، دونوں ممالک کئی علاقائی اور عالمی معاملات پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلے مضبوط تعلقات کا مظہر ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہی ہے، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مشترکہ کمیٹیوں کے ذریعے تعاون موجود ہے۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے وزراء خارجہ اور دفاع کی میزبانی کر کے خوشی ہوئی ہے، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بات ہوئی، مختلف شعبوں میں ترکیہ کے تجربات سے استفادہ کر رہے ہیں، پاکستان ترکیہ کو اپنا قابل اعتماد دوست اور برادر ملک سمجھتا ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ترکیہ کا ماورف سکول آزاد کشمیر میں کھولنے کی بات ہوئی، کراچی میں ترکیہ کے تاجروں کیلئے خصوصی اقتصادی زون بنانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان نے کہا کہ پاکستان کی مہمان نوازی کے شکرگزار ہیں، بھرپور میزبانی پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے مشکور ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا اسے ہمارا مشترکہ اعلامیہ سمجھا جائے، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان منفرد نوعیت کے تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات کو ادارہ جاتی شراکت داری میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
حکان فدان نے کہا کہ دونوں ملکوں نے اقتصادی امور، ثقافت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا، دونوں ممالک باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے خواہاں ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان آئل اور گیس میں تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں، قبرص کے معاملے پر پاکستان کی حمایت ہمارے لئے انتہائی اہم ہے۔
ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان نے ضبط وتحمل اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا، اسرائیلی جارحیت نے پورے خطے کو خطرے میں ڈالا۔
اس سے قبل ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان اور وزیر دفاع یاشر گوولر دفتر خارجہ پہنچے جہاں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

موضوعات : اسحاق ڈارہاکان فیدان
ShareSend

متعلقہ خبریں

ترکیہ کے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کی دفتر خارجہ آمد، اسحاق ڈار نے استقبال کیا
پاکستان

ترکیہ کے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کی دفتر خارجہ آمد، اسحاق ڈار نے استقبال کیا

9 جولائی , 2025
ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے
تازہ ترین

ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے

9 جولائی , 2025
اگلی خبر
ملک بھر میں طوفانی بارشیں، نشیبی علاقے زیرآب، حادثات میں 5 افراد جاں بحق

ملک بھر میں طوفانی بارشیں، نشیبی علاقے زیرآب، حادثات میں 5 افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیں

دہلی میں جمخانہ کلب کی زمین سرکاری تحویل میں واپس، لاہور کا ایلیٹ کلب اب بھی 5 ہزار روپے سالانہ لیز پر قائم

دہلی میں جمخانہ کلب کی زمین سرکاری تحویل میں واپس، لاہور کا ایلیٹ کلب اب بھی 5 ہزار روپے سالانہ لیز پر قائم

5 جون , 2026
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کئی منصوبوں کیلئے گرانٹ کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کئی منصوبوں کیلئے گرانٹ کی منظوری دے دی

5 جون , 2026
How dangerous are cosmetics for the skin Experts reveal important facts

کاسمیٹکس جلد کے لیے کتنے خطرناک؟ ماہرین نے اہم حقائق بتا دیے

5 جون , 2026
ایکشن کمیٹی کا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار، خواجہ آصف کا سخت ردعمل

ایکشن کمیٹی کا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار، خواجہ آصف کا سخت ردعمل

5 جون , 2026
حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان

حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان

5 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔