راولپنڈی ( پاک ترک نیوز) سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جا رہے سہ ملکی سیریز کے چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث دوسرے میچ میں بھی باہر ہیں ۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت کے فرائض سلمان علی آغا انجام دے رہے ہیں ۔زمبابوے کی کمان سکندر رضا کے ہاتھوں میں ہے۔
پاکستان نے ابھی تک دو میچز میں حصہ لیا اور دونوں میں کامیابی سمیٹی ہے جبکہ زمبابوے نے سری لنکا کو شکست دی تھی اور پاکستان سے اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔
شاہین میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی فائنل کا ٹکٹ بھی کٹوالیں گے ۔












