پرتھ ( پاک ترک نیوز) ایشز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹریوس ہیڈ کی جارحانہ سنچری کی بدولت انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پرتھ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کی خاص بات یہ ہے کہ 1921 کے بعد یہ پہلا ایشیز ٹیسٹ ہے جس کا فیصلہ دو روز کے اندر ہوگیا۔
آسٹریلیا کو ایک جانب سیریز میں بہترین آغاز ملا ہے تو دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کا لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہو گیا۔
پہلے سے خسارے کا شکار کرکٹ آسٹریلیا کو تیسرے اور چوتھے دن کے ٹکٹ کی مد میں تقریباً 3 ملین آسٹریلوی ڈالر (پاکستانی 54 کروڑ روپے سے زائد) کے نقصان کا اندیشہ ہے۔تیسرے دن کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے تھے۔
یاد رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے گزشتہ ماہ ہی 2024-25 مالی سال کے لیے 11 ملین آسٹریلوی ڈالر سے زائد کے خسارے کا اعلان کیا تھا۔












