راولپنڈی( پاک ترک نیوز ) دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بولرز نے سری لنکن بیٹنگ لائن تہس نہس کردی، مہمان ٹیم پہلی اننگز میں صرف 98 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس، رضا اللہ اور عامر جمال نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ثاقب خان نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا بحرین میں امریکی ریڈار سسٹم کو ڈرون حملے سے نشانہ بنانے کا دعویٰ
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں عرفات منہاس کی جگہ عامر جمال کو شامل کیا گیا۔قومی کپتان بابر اعظم نے میچ جیتنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حریف ٹیم پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پچ گزشتہ ٹیسٹ جیسی ہے اور اسی لیے چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔












