تہران(پاک ترک نیوز) ایران کی پاسدارانِ انقلاب فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں دو تیل بردار جہاز زیرِ سمندر نصب بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں دونوں جہازوں پر دھماکے ہوئے۔پاسدارانِ انقلاب کے مطابق دونوں آئل ٹینکر امریکی طیاروں کی نگرانی میں آبنائے ہرمز سے جنوب کی جانب گزر رہے تھے۔ ایرانی فورس نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے تیل بردار جہازوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: علاقائی اقتصادی ترقی کے لیے امن اور استحکام ناگزیر ہے، اسحاق ڈار
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے سخت اقدامات امریکی ناکابندی اور ایرانی قوانین کی خلاف ورزیوں کا جواب ہیں۔پاسدارانِ انقلاب کا مزید دعویٰ ہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران آبنائے ہرمز میں چھ آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرا چکے ہیں۔ تاہم ان واقعات اور جہازوں کو پہنچنے والے نقصان کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔












