دبئی ( پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمئپنز ٹرافی ،ورلڈ کپ اور ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی تاریخوں کا اعلان کردیا
تفصیلا ت کے مطابق آئی سی سی مینز چیمپئینز ٹرافی 2029 انڈیا میں 9 سے 28 اکتوبر تک ہو گی۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2030 انگلینڈ آئر لینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں 4 جولائی سے 4 اگست تک ہو گا۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل 2031 انگلینڈ میں 12 سے 16 جون تک ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کا مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2031 انڈیا اور بنگلا دیش میں 9 اکتوبر سے 23 اکتوبر تک ہو گا۔











