غذر ( پاک ترک نیوز) گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں خوفناک حادثہ، مسافروں سے بھری وین دریائے یاسین میں جا گری، 11 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔حادثہ نوح پل کے قریب پیش آیا، مسافر وین گلگت سے ہندور جا رہی تھی کہ دریائے یاسین میں جا گری۔
ریسکیو حکام کے مطابق اب تک دریا سے 11 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ متعدد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا
یہ بھی پڑھیں: چینی جاسوس سے تعلقات کا الزام،اینوڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ مستعفی
حکام کا کہنا ہے کہ اندھیرے کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔











