اناطولیہ(پاک ترک نیوز )وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے دورے کے دوران صدر رجب طیب اردوان سے اہم ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ اور مختلف شعبوں میں شراکت داری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا
دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی موجودہ صورتحال، علاقائی امن و استحکام اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور بھی زیرِ بحث آئے۔
وزیراعظم شہباز شریف COP31 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ کے دورے پر ہیں۔











