بدھ , 11 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

یوکرین کا ڈرون شکن نظام جدید روسی ڈرونز کے جال نما مواصلاتی نیٹ ورک بھی پکڑنے کے قابل ہوگیا

23 منٹس پہلے
A A
یوکرین کا ڈرون شکن نظام جدید روسی ڈرونز کے جال نما مواصلاتی نیٹ ورک بھی پکڑنے کے قابل ہوگیا
Share on Facebookwhatsapp

کیف (پاک ترک نیوز )یوکرین نے روسی ڈرونز کے خلاف دفاعی صلاحیت میں اہم پیش رفت کا دعویٰ کیا ہے، یوکرینی کمپنی انفوزاخیست کے تیار کردہ ڈرون شناختی نظام ’’پلوٹن‘‘ کو جدید بنا دیا گیا ہے، جو اب روسی ساختہ جیران، جربیرا اور مولنیا ڈرونز کے جال نما مواصلاتی نیٹ ورک کی بھی نشاندہی کرسکتا ہے۔

دفاعی امور سے متعلق ویب سائٹ ملٹارنی کے مطابق نظام تیار کرنے والی کمپنی نے اس کی نئی صلاحیتوں کی تصدیق کی ہے۔

نئے نظام کے ذریعے روسی ڈرونز میں استعمال ہونے والے جدید مواصلاتی آلات کی نگرانی ڈیڑھ گیگا ہرٹز اور 3.4 گیگا ہرٹز کی معروف فریکوئنسیز پر کی جاسکتی ہے، جبکہ جدید کاری کے بعد ممکنہ خطرات کی شناخت کا فاصلہ 70 کلومیٹر تک بڑھ گیا ہے۔

پلوٹن نظام کی ایک اور اہم خصوصیت یہ ہے کہ اب کسی بھی تعداد میں نصب نظاموں کی دور سے نگرانی اور جزوی کنٹرول ممکن ہوگا، جس کے لیے خصوصی محفوظ مجازی نجی نیٹ ورک استعمال کیا جائے گا۔

روسی ڈرونز میں جال نما مواصلاتی نظام کا استعمال ایک اہم تکنیکی تبدیلی قرار دیا جارہا ہے۔ اس نظام میں ہر ڈرون نہ صرف پیغامات وصول کرتا ہے بلکہ انہیں دوسرے ڈرونز تک پہنچانے کا ذریعہ بھی بنتا ہے۔

اس ٹیکنالوجی کے باعث ڈرونز کا مواصلاتی دائرہ وسیع ہوجاتا ہے اور آپریٹرز حملے کے آخری لمحات تک ان کے پرواز کے راستوں میں تبدیلی کرسکتے ہیں۔

اس نظام کی وجہ سے الیکٹرانک جنگی آلات کے ذریعے مواصلاتی رابطے منقطع کرنا بھی زیادہ مشکل ہوجاتا ہے، کیونکہ نیٹ ورک کا کوئی ایک حصہ ناکارہ ہونے پر رابطے کے لیے متبادل راستہ تلاش کرلیا جاتا ہے۔

یوکرینی کمپنی انفوزاخیست کا تیار کردہ پلوٹن نظام مختلف اقسام کے فضائی اہداف کی شناخت کرسکتا ہے، جن میں ایف پی وی ڈرونز، سپرکام، زالا، لانسیٹ اور اورلان جاسوس و حملہ آور ڈرونز شامل ہیں۔

یہ نظام 500 میگا ہرٹز سے 6 گیگا ہرٹز تک کی فریکوئنسی پر کام کرتا ہے، جسے 24 گیگا ہرٹز تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ناسا کے خلائی مشن کو بڑا دھچکا

یہ صرف ڈرون کی موجودگی اور فاصلے کی نشاندہی نہیں کرتا بلکہ محفوظ تنصیب تک اس کے پہنچنے کے متوقع وقت کا حساب بھی لگاتا ہے۔

کمپنی اس نظام کو پہلے ہی پلاسٹون آر پی 3000 ایم سمت معلوم کرنے والے نظام کے ساتھ منسلک کرنے کی صلاحیت فراہم کرچکی ہے، جس سے ڈرون کے محل وقوع کا خودکار تعین اور اس کی درجہ بندی میں مدد ملتی ہے۔

موضوعات : advanceddronesystemukraine
ShareSend

متعلقہ خبریں

A major solar energy revolution in Turkey, one of Europe's largest solar farms operational
تازہ ترین

ترکیہ میں شمسی توانائی کا بڑا انقلاب، یورپ کے بڑے سولر فارمز میں سے ایک فعال

6 نومبر , 2026
Successful test of an advanced re-entry vehicle that protects the warhead of a U.S. nuclear missile.
تازہ ترین

امریکی جوہری میزائل کے وارہیڈ کی حفاظت کرنے والے جدید ری انٹری وہیکل کا کامیاب تجربہ

6 نومبر , 2026
Does China’s advanced J-20A have the capability to track even enemy stealth aircraft
تازہ ترین

چین کا جدید جے 20 اے، دشمن کے اسٹیلتھ طیاروں کو بھی ٹریک کرنے کی صلاحیت؟

4 نومبر , 2026
جنگ کے بعد یوکرین کی تعمیر نو میں ترکیہ کی کمپنیاں اہم کردار ادا کریں گی، صدر اردوان
اہم ترین 2

جنگ کے بعد یوکرین کی تعمیر نو میں ترکیہ کی کمپنیاں اہم کردار ادا کریں گی، صدر اردوان

31 اکتوبر , 2026
Negotiations to end the Russia-Ukraine war should continue, says Trump.
تازہ ترین

روس یوکرین جنگ ختم کرانے کے لیے مذاکرات جاری رہنے چاہئیں، ٹرمپ

19 اکتوبر , 2026
France's pledge to supply 16 Rafale fighter jets to Ukraine—where will the aircraft come from
تازہ ترین

یوکرین کو 16 رافیل جنگی طیارے دینے کا فرانسیسی وعدہ، طیارے آئیں گے کہاں سے؟

3 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
Tensions remain in India-Bangladesh relations over Sheikh Hasina's extradition

شیخ حسینہ کی حوالگی کا معاملہ، بھارت اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں کشیدگی برقرار

یہ بھی پڑھیں

پنڈی ٹیسٹ تیسرا روز ،کھانے کے وقفے تک سری لنکا کے پاکستان کیخلاف 4وکٹوں پر 205رنز

11 نومبر , 2026
US maintains its strictest travel warning for Afghanistan

افغانستان کے لیے امریکا کا سخت ترین سفری انتباہ برقرار

11 نومبر , 2026
Tensions remain in India-Bangladesh relations over Sheikh Hasina's extradition

شیخ حسینہ کی حوالگی کا معاملہ، بھارت اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں کشیدگی برقرار

11 نومبر , 2026
یوکرین کا ڈرون شکن نظام جدید روسی ڈرونز کے جال نما مواصلاتی نیٹ ورک بھی پکڑنے کے قابل ہوگیا

یوکرین کا ڈرون شکن نظام جدید روسی ڈرونز کے جال نما مواصلاتی نیٹ ورک بھی پکڑنے کے قابل ہوگیا

11 نومبر , 2026
France’s agreement to purchase two advanced spy satellites worth over 1.5 billion euros

فرانس کا ڈیڑھ ارب یورو سے زائد مالیت کے دو جدید جاسوس سیٹلائٹس خریدنے کا معاہدہ

11 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔