اسلام آباد (پاک ترک نیوز)حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 338 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔پیٹرول اور ڈیزل کی یہ قیمتیں 11 نومبر کے لیے ہوں گی۔












