تہران ( پاک ترک نیوز) ایران نے امریکا کے ساتھ جاری کشیدگی ختم کرنے کے لیے مذاکرات کا دروازہ ایک بار پھر کھول دیا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے انکشاف کیا ہے کہ سپریم لیڈر سید مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ ’’نہ جنگ، نہ امن‘‘ کی صورتحال ختم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران جنگ نہیں بلکہ مذاکرات کے ذریعے تنازع کا حل چاہتا ہے، امریکا کے ساتھ عزت اور احترام کی بنیاد پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر نئے حملے نہیں ہونے چاہئیں، اردوان کا ٹرمپ کو دوٹوک پیغام
اپنے بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہم بات چیت اور مذاکرات کرنے والے لوگ ہیں، اگر مذاکرات کے ذریعے اپنے حقوق حاصل کیے جا سکتے ہیں تو خود کو جنگ میں کیوں جھونکا جائے؟تاہم ایرانی صدر نے واضح کیا کہ ایران طاقت کے استعمال، دھمکیوں یا دھونس کے آگے ہتھیار نہیں ڈالے گا اور اپنے قومی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔












