جمعرات , 29 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستان اور افغانستان کے ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں ہونیوالے مذاکرات ناکام

12 مہینے پہلے
A A
پاکستان اور افغانستان کے ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں ہونیوالے مذاکرات ناکام
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار
پاکستان اور افغانستان کے ترکیہ اور قطر کے سینئر ثالثوں کی موجودگی میں مذاکرات میںپاکستان کی جانب سےفتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) اور افغان سرزمین سے کام کرنے والے دیگر عسکریت پسند گروپوں کے ٹھکانوں کے خلاف قابل تصدیق کارروائی کرنے پر اصرار اور افغان طالبان کے وفدکی جانب سے انکار کی وجہ سےبات چیت کسی نتیجے تک پہنچتی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔جبکہ پیرکے روز ہونے والے مزاکرات کے تیسرے دور میں بھی تین بار معاہدے کی دستاویز کو حتمی شکل دینے کے بعد طالبان مزاکرات کار وں نے کابل کے حکم پر معاہدے پر دستخطوں سے انکار کر دیا۔
استنبول میں 25اکتوبر سے جاری مزاکرات میں اتوار کی شب دیر گئے تک جاری رہنے والی بات چیت کے اختتام پر پاکستانی وفد نے افغان فریق کو اپنی "حتمی پوزیشن” سے آگاہ کر دیاتھا۔ اور اس بات پر زور دیا ہے کہ طالبان عبوری حکومت کوافغانستان کے اندر سے سرحد پار دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے ٹھوس اور قابل تصدیق اقدامات کرنے چاہئیں۔ ساتھ ہی پاکستا ن نے افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کے بارے میں ناقابل تردید ثبوتوں کے جواب میں طالبان کے ردعمل کو "غیر منطقی اور زمینی حقائق کے برعکس” قرار دیتے ہوئے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے دہشت گردوں کی جاری سرپرستی ناقابل قبول ہے۔https://www.youtube.com/watch?v=_mDDjx-pAdw

پاکستا ن نے واضح کر دیا ہے کہ مذاکرات میں مزید پیش رفت کا انحصارافغان طالبان کے مثبت رویے پر ہوگا۔جبکہ طالبان کا مؤقف افغانستان، پاکستان اور خطے کے مفاد میں نہیں ہے۔
تین دن کے مزاکرات کے بعد پاکستان کے ساتھ دونوں ثالث ملکوں قطر اور ترکیہ کے نمائندوںکی جانب سے اس اندیشے کا اظہار کیا گیاہے کہ حال ہی میں کابل کے بھارت کے ساتھ تعلقات کو گہرا کرنے والے اقدامات کے بعد مزاکرات میں شریک طالبان کا وفد بظاہر کسی اور کے ایجنڈے کی پیروی کر رہا ہے۔
مزاکرات کے پہلے روز افغان وفد نے پاکستان کے مطالبات کا تحریری جواب پیش کیا ۔ جس کے بعد پاکستان نےبھی تحریری جواب دیا۔بعد ازاں دوسرا اجلاس دوپہر کے بعد شروع ہوا۔دستاویزات کے تبادلے اور دوسرے سیشن کے آغاز تک امید تھی کہ بات چیت کسی مثبت نتیجے تک پہنچے گی۔ تاہم طویل مذاکرات کے بعد اب یہ امید دم توڑتی جا رہی ہے کیونکہ طالبان کے وفد کوئی تحریری یقین دہانی فراہم کرنے لیت ولعل سے کام لے رہاہے۔
جبکہ پاکستان اپنے جائز مؤقف پر قائم ہے کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے حملے ہرصورت رکنے چاہیں۔ افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال بندہونا چاہیے۔ دہشتگردی کنٹرول کرنے کے میکنزم کو واضح کرنا ہوگا۔ اینٹی ٹیرر میکنزم واضح اور موثر ہونا لازمی ہے۔ اورپاکستان کا یہ اصولی مطالبہ تسلیم ہوگا تو ہی بات آگے بڑھے گی۔
پاکستان نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ تسلی نہ ہوئی تو پاکستان کوئی لچک نہیں دکھائے گا۔ ہم اچھے ہمسایوں اور برادرانہ تعلقات کو فروغ دینا چاہیں گے۔ مگر ساتھ ہی اپنے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
مزاکرات کے تعطل کا شکار ہونے کے بعد پاکستانی حکام نے واضح کیا کہ افغان نمائندے جنہیں کابل اور قندھار سے ہدایات موصول ہو رہی تھیں۔ ان کے پاس فیصلہ کرنے کا مینڈیٹ نہیں تھا۔ جبکہ تحریری معاہدہ اور وعدہ کرنے میں افغان طالبان کی ہچکچاہٹ انکے ٹی ٹی پی۔ بی ایل اے اور افغانستان میں دیگر عسکریت پسند گروپوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا واضح اشارہ تھا۔
تازہ ترین صورتحال کے مطابق ثالثوں کی جانب سے افغان طالبان کو پاکستان کےافغانستان کے اندر سے ہونے والی دہشتگری روکنے کے جائز مطالبے کو پورا کرنے پر راضی کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں ۔جبکہ پاکستان نےواضح مؤقف پر قائم ہے۔

ShareSend

متعلقہ خبریں

Decision taken to review 74 laws from the PTI era in Khyber Pakhtunkhwa
تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دور کے 74 قوانین کا جائزہ لینے کا فیصلہ

29 اکتوبر , 2026
A hearing on the petition against the imposition of Section 144 across Punjab will take place today.
پاکستان

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی

29 اکتوبر , 2026
Saudi-led military coalition claims to have destroyed a Houthi ballistic missile
تازہ ترین

سعودی فوجی اتحاد کا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ

29 اکتوبر , 2026
Hafizabad Tablighi Jamaat bus falls into a drainage canal; 5 people killed.
تازہ ترین

حافظ آباد: تبلیغی جماعت کی بس سیم نالے میں گر گئی، 5 افراد جاں بحق

29 اکتوبر , 2026
Tri-nation series England and Sri Lanka to face each other today
اہم ترین 3

سہ ملکی سیریز،انگلینڈ اور سری لنکا آج آمنے سامنے ہونگے

29 اکتوبر , 2026
Netanyahu's reign nears sunset, opposition's efforts to form government intensify
تازہ ترین

نیتن یاہو کے اقتدار کا سورج غروب ہونے کے قریب ،اپوزیشن کی حکومت کیلئے کوششیں تیز

29 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
بابراعظم نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا

بابراعظم نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا

یہ بھی پڑھیں

Decision taken to review 74 laws from the PTI era in Khyber Pakhtunkhwa

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دور کے 74 قوانین کا جائزہ لینے کا فیصلہ

29 اکتوبر , 2026
A hearing on the petition against the imposition of Section 144 across Punjab will take place today.

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی

29 اکتوبر , 2026
Saudi-led military coalition claims to have destroyed a Houthi ballistic missile

سعودی فوجی اتحاد کا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ

29 اکتوبر , 2026
Hafizabad Tablighi Jamaat bus falls into a drainage canal; 5 people killed.

حافظ آباد: تبلیغی جماعت کی بس سیم نالے میں گر گئی، 5 افراد جاں بحق

29 اکتوبر , 2026
Tri-nation series England and Sri Lanka to face each other today

سہ ملکی سیریز،انگلینڈ اور سری لنکا آج آمنے سامنے ہونگے

29 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔