بدھ , 4 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

سانحہ پمز ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی آر درج نہ کرنے کا حکم معطل کردیا

1 دن پہلے
A A
PIMS incident Islamabad High Court suspends order against registration of FIR
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پمز اسپتال میں بچوں کی اموات کے واقعے کا مقدمہ درج کرنے اور متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ دینے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس خادم حسین سومرو نے وکیل ریاض حنیف راہی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے سانحہ پمز کی ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست خارج کرنے کا جسٹس آف پیس کا حکم معطل کردیا، جبکہ واقعے کی انکوائری رپورٹ سمیت مکمل ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

سماعت کے دوران وکیل ریاض حنیف راہی نے مؤقف اختیار کیا کہ سانحہ پمز میں 14 بچے ایک ہی وقت میں جھلس کر جاں بحق ہوئے، جبکہ ایک بچہ بعد میں دم توڑ گیا، تاہم آج تک واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔ ان کے مطابق انکوائری رپورٹ میں بھی کوتاہی ثابت ہوچکی ہے۔

جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیے کہ عدالت تمام رپورٹس اور شواہد طلب کرے گی، اگر کسی قسم کی کوتاہی سامنے آئی تو ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے گا۔

عدالت نے وفاقی حکومت، وزیراعظم آفس، وزارت صحت، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی، آڈیٹر جنرل، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر، سی ڈی اے، کیپٹل ایمرجنسی سروسز، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز، آئی جی اسلام آباد اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھی نوٹس جاری کردیے۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی اور دیگر رہنماؤں کی مبینہ گمشدگی ، پشاور ہائیکورٹ کی لارجر بینچ بنانے کی سفارش

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ جسٹس آف پیس نے ہائیکورٹ میں دیگر درخواستیں زیرِ التوا ہونے کی بنیاد پر مقدمہ درج کرنے کی استدعا مسترد کردی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ شواہد جمع ہونے کے باوجود ایف آئی آر درج نہ ہونا بھی ایک اہم سوال ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 12 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے تمام متعلقہ ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

موضوعات : firIHCPIMSincident
ShareSend

متعلقہ خبریں

جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ
پاکستان

جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ

19 جولائی , 2026
ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف پولیس اہلکار کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج
پاکستان

ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف پولیس اہلکار کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج

6 جولائی , 2026
اگلی خبر
حنا جاوید قتل کیس: اہلخانہ نے پولیس کی دوبارہ تحقیقات مسترد کردیں، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

حنا جاوید قتل کیس: اہلخانہ نے پولیس کی دوبارہ تحقیقات مسترد کردیں، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں

Potential installation of Chinese SLC-14 radar in Pakistan sparks debate over regional defense balance

پاکستان میں چینی ایس ایل سی 14 ریڈار کی ممکنہ تنصیب، خطے کے دفاعی توازن پر بحث شروع

4 نومبر , 2026
The burden of the 15 rupee per litre increase in petrol prices has not been placed on the public, says the Prime Minister.

پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالا،وزیراعظم

4 نومبر , 2026
Abdul Rahman Muhammad Al-Sayed has become the first Muslim senator to be elected in American history.

عبدالرحمن محمد السید امریکی تاریخ میں منتخب ہونے والے پہلے مسلم سینیٹر بن گئے

4 نومبر , 2026
Peshawar, May 9 Radio Pakistan attack case – interim bail extended for Kamran Bangash and Taimur Saleem Jhagra.

پشاور،9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس، کامران بنگش اور تیمور سلیم جھگڑا کی عبوری ضمانت میں توسیع

4 نومبر , 2026
Sweden's fighter jet controlled by artificial intelligence

سویڈن کا جنگی طیارے کا مصنوعی ذہانت سے کنٹرول

4 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔