ملتان (پاک ترک نیوز )ملتان میں سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
جاوید ہاشمی کے 2 دامادوں کے خلاف بھی بجلی چوری کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ میپکو کے حکام کے مطابق مقدمات ایس ڈی او میپکو کی مدعیت میں درج کیے گئے ۔
حکام کے مطابق جاوید ہاشمی کے گھر کی بجلی ہفتے کی شام کاٹ دی گئی تھی۔







