بدھ , 29 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا پھر مطالبہ کر دیا

9 مہینے پہلے
A A
سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا پھر مطالبہ کر دیا
Share on Facebookwhatsapp

نیویارک (پاک ترک نیوز)
سعودی عرب نے ایک بار پھر اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کے لیے اپنی دیرینہ حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اسرائیلی آبادکاروں کی سرگرمیوں اور غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کے علاوہ یروشلم میں موجود مقدس مقات کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے۔
اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبدالعزیز الواصل گذشتہ شب سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ میں ہونے والی تازہ پیشرفت کے حوالے سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہسعودی عربفلسطینی عوام اور ان کے جائز مقصد کے لیے اپنے مضبوط موقف کا اعادہ کرتا ہے۔اور قیام امن کے لیے مزید جامع کوششوں کو ناگزیر سمجھتا ہے۔
عبدالعزیز الواصل نے کہا کہمیرا ملک فلسطین کے مسئلے کا منصفانہ اور دیرپا حل تلاش کرنے کے لیے برسوں سے کام کر رہا ہے۔غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کو جن مصائب کا سامنا کرنا پڑا اس کی مثال نہیں ملتی۔ اسی لیے سعودی عرب نے وہاں معمولات زندگی کی بحالی، تعمیر نو کے آغاز اور لوگوں کو اپنی سرزمین پر وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کے قابل بنانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
اس ضمن میں سعودی عرب کی جانب سے کیے گئے حالیہ اقدامات پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب نے مسئلےکے دو ریاستی حل کے حوالے سے سعودی فرینچ کانفرنس کا ذکر کیا جو ستمبر میں اقوام متحدہ میں منعقد ہوئی تھی اور اس کے نتیجے میں نیویارک اعلامیہ سامنے آیا تھا۔اوراس اعلامیے نے کئی مزید ممالک کو ترغیب دی کہ وہ فلسطین کی ریاست کو سرکاری طور پر تسلیم کریں۔
عبدالعزیز الواصل نے اس موقع پر فلسطینی اتھارٹی کے معاشی استحکام کے لے ایک ہنگامی اتحاد کا اعلان بھی کیا جو سعودی عرب اور کچھ دیگر دوست ممالک کی جانب سے مل کر بنایا ہے جو وہاں کےبہت بڑے مالی بحران کو حل کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس فنڈ کا مقصد فلسطینی اتھارٹی کی معاشی حالت کو مستحکم کرنے کے علاوہ اس کی سروسز فراہم کرنے اور سکیورٹی کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کو بھی یقینی بنانا ہے۔
عبدالعزیز الواصل نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ انکا ملک اسرائیلی پارلیمان کی جانب سے ان دو بلوں کی منظوری کی مذمت کرتاہے جن کا مقصد مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی تسلط اور غیرقانونی آبادکاری کو قانونی شکل دینا ہے۔انہوں نےسعودی عرب کی جانب سے ایک بار پھر اسرائیل کے قابض حکام کے آبادکاری اور توسیع پسندانہ عزائم کو مکمل طور پر رد کرنے کے عزمکے عزم کا اظہارکیا۔
عبدالعزیز الواصل نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ متعلقہ قراردادوں پر عملدرآمد کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرے تاکہ آبادکاری کی سرگرمیوں کو ختم کرنے میں مدد ملے، غزہ کی ناکہ بندی کو ختم کرانے کے علاوہ القدس الشریف میں واقع مقدس مقامات کے مکمل تحفظ کو یقینی بنائے اور فلسطینی سرزمین کی حیثیت کو تبدیل کرنے کے لیے ہونے والی کسی بھی کوشش کی راہ روکنے میں مدد دے۔
انہوں نے کونسل کے اراکین سے بھی کہا کہ وہ بین الاقوامی قراردادوں اور نیویارک اعلامیے میں بیان کردہ اقدامات کی مناسبت سے ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششوں کا سلسلہ آگے بڑھائیں۔جبکہ سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتےہیںکہ وہ متعلقہ قراردادوں کے مطابق فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کام کرے۔

موضوعات : hamaspalistinesaudiarabiaununitednations
ShareSend

متعلقہ خبریں

Abbas Araghchi holds telephone conversations with the foreign ministers of Saudi Arabia and Oman.
تازہ ترین

عباس عراقچی کے سعودی عرب ،عمان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے

28 جولائی , 2026
Pakistan has requested a $6.7 billion concessional oil financing facility from Saudi Arabia.
تازہ ترین

پاکستان نے سعودی عرب سے 6.7 ارب ڈالر کی رعایتی آئل فنانسنگ سہولت مانگ لی

16 جولائی , 2026
Interior Minister Mohsin Naqvi meets with the UN Secretary-General.
تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات

9 جولائی , 2026
حماس کا غزہ میں اپنی حکومت ختم کرنے کا اعلان
اہم ترین

حماس کا غزہ میں اپنی حکومت ختم کرنے کا اعلان

6 جولائی , 2026
FIFA World Cup Saudi Arabia and Iraq flags will not be placed on the ground
تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ، سعودی عرب اور عراق کے پرچم زمین پر نہیں رکھے جائیں گے

25 جون , 2026
How can Pakistani citizens register for the next Hajj
اہم ترین 3

پاکستانی شہری اگلے حج کیلئے رجسٹریشن کیسے کرائیں؟

22 جون , 2026
اگلی خبر
ماہ ربیع الثانی کے دوران 17لاکھ زائرین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی، سعودی وزارت حج

ماہ ربیع الثانی کے دوران 17لاکھ زائرین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی، سعودی وزارت حج

یہ بھی پڑھیں

First Test Looming threat of certain defeat for the Pakistan team.

پہلا ٹیسٹ : پاکستانی ٹیم پر یقینی شکست کے سائے منڈلانے لگے

28 جولائی , 2026
آپ جعلی مینڈیٹ کے ذریعے حکومت میں ہیں ،شرجیل میمن کا مریم نواز کو جواب

آپ جعلی مینڈیٹ کے ذریعے حکومت میں ہیں ،شرجیل میمن کا مریم نواز کو جواب

28 جولائی , 2026
غیر ضروری آسامیوں اور عہدوں کا خاتمہ اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے،وزیراعظم

غیر ضروری آسامیوں اور عہدوں کا خاتمہ اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے،وزیراعظم

28 جولائی , 2026
بلاول دھاندلی کارونانہ روئیں،شکست تسلیم کریں ،مریم نواز

بلاول دھاندلی کارونانہ روئیں،شکست تسلیم کریں ،مریم نواز

28 جولائی , 2026
چیئرمین نیپرا کی کتنی تنخواہ ہے؟

چیئرمین نیپرا کی کتنی تنخواہ ہے؟

28 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔