منگل , 28 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک ترک نیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Home تازہ ترین

نوکیا کا زوال، ایک عہد کا اختتام!

2 مہینے پہلے
A A
The fall of Nokia, the end of an era!
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) کبھی دنیا کے ہر دوسرے شخص کے ہاتھ میں نظر آنے والا موبائل فون ۔۔۔ وہ برانڈ جس کی رنگ ٹون پوری دنیا کی پہچان بن گئی تھی اور وہ کمپنی جس کے فون کی بیٹری کئی کئی دن چلتی تھی آج تاریخ کے ایک نئے موڑ پر کھڑی ہے۔

جی ہاں نوکیا، ایک ایسا نام جس نے پوری ایک نسل کو موبائل فون سے متعارف کرایا، اب اسمارٹ فونز کی دنیا سے تقریباً غائب ہو چکا ہے اور اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔

ایک وقت تھا جب دنیا بھر میں فروخت ہونے والے ہر دس موبائل فونز میں سے چار نوکیا کے ہوتے تھے۔
Nokia 1100 نے 2003 میں مارکیٹ میں آکر 25 کروڑ سے زائد یونٹس فروخت کیے، جو آج تک کسی بھی آئی فون یا گلیکسی ماڈل کے لیے ایک خواب ہے۔

جبکہ Nokia 3310، جسے دنیا اینٹ جیسا مضبوط فون کہتی تھی، 12 کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد کے ہاتھوں تک پہنچا۔1998 میں فن لینڈ کی کمپنی نوکیا دنیا کی سب سے بڑی موبائل فون ساز کمپنی بن چکی تھی۔سالانہ 20 ارب ڈالر سے زائد آمدنی اور عالمی مارکیٹ کا 40 فیصد حصہ نوکیا کے قبضے میں تھا۔

مگر بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ نوکیا کا آغاز موبائل فونز سے نہیں بلکہ کاغذ، ربڑ، جوتے اور بجلی کی تاریں بنانے سے ہوا تھا۔1865 میں ایک دریا کے کنارے قائم ہونے والی یہ کمپنی وقت کے ساتھ ساتھ نئی صنعتوں میں داخل ہوتی گئی۔پھر 1979 میں ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں قدم رکھا اور 1992 میں دنیا کا پہلا جی ایس ایم موبائل فون، Nokia 1011 متعارف کرا دیا۔یہ وہ لمحہ تھا جس نے موبائل کمیونیکیشن کی تاریخ بدل دی۔

اس کے بعد کامیابیوں کا ایسا سفر شروع ہوا جس نے نوکیا کو دنیا کا بادشاہ بنا دیا۔ مضبوط فون، سادہ استعمال، مشہور "سانپ والا گیم” اور کئی دن چلنے والی بیٹری نے کروڑوں صارفین کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔لیکن پھر اسمارٹ فونز کا دور آیا۔ٹچ اسکرین، اینڈرائیڈ اور آئی فون کی آمد نے مارکیٹ کے اصول بدل دیے اور نوکیا نئی ٹیکنالوجی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا۔

آج صورتحال یہ ہے کہ نوکیا نے اسمارٹ فونز کی تیاری تقریباً ختم کر دی ہے، برازیل سمیت کئی مارکیٹوں سے نکل چکا ہے . اب بنیادی فیچر فونز کے ذریعے خاص طور پر بھارت میں اپنی موجودگی برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔کمپنی اب بھی ایسے شراکت دار کی تلاش میں ہے جو نوکیا کے نام کو ایک بار پھر جدید اسمارٹ فونز کی دنیا میں زندہ کر سکے۔

کبھی موبائل فون کی دنیا کا بے تاج بادشاہ، آج اپنے ماضی کی عظمت کی یادگار بن چکا ہے۔ نوکیا کا نام اب بھی کروڑوں لوگوں کی یادوں میں زندہ ہے، مگر سوال یہ ہے کہ کیا یہ لیجنڈری برانڈ دوبارہ عروج حاصل کر سکے گا یا پھر تاریخ کے صفحات میں ایک سنہری داستان بن کر رہ جائے گا؟

موضوعات : #nokiacellphonenetwork
ShareSend

متعلقہ خبریں

External facilitators have started relying on fatwas from illegal seminaries.
تازہ ترین

خارجی سہولت کار غیر قانونی مدارس سے فتویٰ کا سہارا لینے لگے

22 جولائی , 2026
How dangerous is mobile phone addiction
تازہ ترین

موبائل فون کی لت کتنی خطرناک؟

12 جولائی , 2026
Anmol Pinky's network is active again in Karachi
تازہ ترین

کراچی میں انمول پنکی کا نیٹ ورک پھر فعال

1 جولائی , 2026
اگلی خبر
ڈونلڈ ٹرمپ کا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرنے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں

فیلڈ مارشل سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات

فیلڈ مارشل سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات

27 جولائی , 2026
فیلڈ مارشل سے لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی ملاقات

فیلڈ مارشل سے لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی ملاقات

27 جولائی , 2026
وزیرِ اعظم سے چینی سفیر کی ملاقات

وزیرِ اعظم سے چینی سفیر کی ملاقات

27 جولائی , 2026
ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے روکنے اور سفارت کاری کو آخری موقع دینے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے روکنے اور سفارت کاری کو آخری موقع دینے کا اعلان

27 جولائی , 2026
Apple's big surprise When is the iPhone 18 Pro launching

ایپل کا بڑا سرپرائز،آئی فون 18پرو کب لانچ ہو رہا ہے؟

27 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Urdu
English