پیر , 2 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

افغان طالبان کو دہشت گردی کے معاملے پر سنگین قیمت چکانا پڑے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

1 دن پہلے
A A
افغان طالبان کو دہشت گردی کے معاملے پر سنگین قیمت چکانا پڑے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Share on Facebookwhatsapp

راولپنڈی(پاک ترک نیوز ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اگر افغان طالبان رجیم دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف تسلیم نہیں کرتا تو اسے سنگین قیمت چکانا پڑے گی۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے الزام عائد کیا کہ افغان طالبان رجیم بھارت کی پراکسی ہے اور افغانستان میں اب بھی غیر ریاستی عناصر کا اثر و رسوخ برقرار ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان اور بلوچستان لبریشن آرمی بھی پاکستان کے خلاف بھارتی پراکسی ہیں، جبکہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان اپنے مقاصد کے لیے غیر ریاستی عناصر اور کرائے کے جنگجوؤں کو استعمال کر رہے ہیں۔ افغانستان میں روسی مداخلت کے بعد مختلف خفیہ اداروں اور پراکسی گروہوں نے اپنی جڑیں مضبوط کیں، جبکہ جیش العدل، القاعدہ اور داعش خراسان جیسی بین الاقوامی دہشت گرد تنظیمیں بھی افغانستان میں موجود ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کا افغان طالبان سے صرف ایک مطالبہ ہے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان نے نور ولی محسود، بشیر زیب اور گل بہادر جیسے دہشت گردوں کو پناہ دے رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے آنے والے گروہ افغانستان سے تشکیل پاتے ہیں اور انہیں وہیں سے اسلحہ فراہم کیا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ، امریکا اور دیگر ممالک بھی افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی کی نشاندہی کر چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ افغان طالبان کو ایک ذمہ دار ریاست کی طرح رویہ اختیار کرنے پر مجبور کرے اور افغانستان میں منشیات کی کاشت اور پیداوار روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج افغانستان کی جانب سے درپیش تمام خطرات، بشمول ڈرون حملوں، کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

موضوعات : afghanafghanistandgispr
ShareSend

متعلقہ خبریں

Mohammad Amir registers for Afghanistan Premier League
تازہ ترین

محمد عامر نے افغانستان پریمیئر لیگ کے لیے رجسٹریشن کروا لی

2 نومبر , 2026
Facilitators obstructing counter-terrorism operations no longer present in KP, DG ISPR
تازہ ترین

دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالنے والے سہولت کار اب کے پی میں موجود نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

2 نومبر , 2026
Armed resistance against the Taliban regime in Afghanistan, claims of casualties
تازہ ترین

افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت،ہلاکتوں کے دعوے

31 اکتوبر , 2026
We are cautiously optimistic about Iran-US mediation DG ISPR
اہم ترین

ایران امریکا ثالثی کے حوالے سے ہم محتاط انداز میں پر امید ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

31 اکتوبر , 2026
Anti-Taliban attacks intensify in Afghanistan, targeting key targets including Bagram Airfield
تازہ ترین

افغانستان میں طالبان مخالف حملوں میں تیزی، بگرام ایئرفیلڈ سمیت اہم اہداف نشانے پر

26 اکتوبر , 2026
Economic crisis in Afghanistan forces teacher to give up writing and drive rickshaw
تازہ ترین

افغانستان میں معاشی بدحالی، استاد قلم چھوڑ کر رکشہ چلانے پر مجبور

21 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
ایف 35 لڑاکا طیاروں کی تیاری کے لیے 10 سالہ منصوبہ، امریکا 850 طیارے خریدے گا

ایف 35 لڑاکا طیاروں کی تیاری کے لیے 10 سالہ منصوبہ، امریکا 850 طیارے خریدے گا

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر کی ملاقات، پاک چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر کی ملاقات، پاک چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

2 نومبر , 2026
پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے اضافہ ہونا تھا، وزیراعظم نے بوجھ ریفائنریز پر ڈال دیا، علی پرویز ملک

پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے اضافہ ہونا تھا، وزیراعظم نے بوجھ ریفائنریز پر ڈال دیا، علی پرویز ملک

2 نومبر , 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے چینی وزیر کی ملاقات،شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے چینی وزیر کی ملاقات،شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

2 نومبر , 2026
امریکی وسط مدتی انتخابات سے پہلے اسرائیل میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

امریکی وسط مدتی انتخابات سے پہلے اسرائیل میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

2 نومبر , 2026
چین کا جدید جے 20 اے، دشمن کے اسٹیلتھ طیاروں کو بھی ٹریک کرنے کی صلاحیت؟

چین کا جدید جے 20 اے، دشمن کے اسٹیلتھ طیاروں کو بھی ٹریک کرنے کی صلاحیت؟

2 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔