اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری اورترکیہ کی دوستی سرحدوں اور نسلوں کی حدود سے ماورا ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی 103 ویں سالگرہ کے موقع پر، میں اپنے انتہائی عزیز بھائی، صدر رجب طیب ایردوان، حکومتِ ترکیہ اور ترکیہ کے برادر عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ترکیہ کی شاندار تاریخ، بھرپور ورثہ اور بطور جمہوریہ اس کا قابلِ ذکر سفر، وہاں کے عوام کی قوتِ برداشت، ہمت اور ناقابلِ تسخیر جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اخوت کا ایک ایسا منفرد رشتہ قائم ہے جس کی بنیادیں مشترکہ تاریخ، باہمی اعتماد اور غیر متزلزل یکجہتی پر استوار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمان طاقتور ہوگی تو ہم سب طاقتور ہوں گے،بلاول بھٹو زرداری
ہماری دیرینہ دوستی، جس کا دائرہ کار اور وسعت مسلسل بڑھ رہی ہے، سرحدوں اور نسلوں کی حدود سے ماورا ہے؛ یہ ہمارے مشترکہ اقدار اور یکساں امنگوں کے ذریعے مزید مستحکم ہوئی ہے۔
اس اہم موقع پر، جب ہم ترک عوام کے ساتھ مل کر جشن منا رہے ہیں، مجھے یقین ہے کہ پاکستان اور ترکیہ اپنے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔
دعا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اخوت کا یہ لازوال رشتہ دن دگنی رات چوگنی ترقی کرتا رہے!
پاکستان ترکیہ دوستی زندہ باد!












