واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) ویب ڈیسک: ایران کے خلاف جنگ پر امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں، جو جولائی میں لگائے گئے تخمینے سے 25 فیصد سے بھی زیادہ ہیں۔ یہ اعداد و شمار امریکی محکمہ دفاع کے فراہم کردہ ڈیٹا پر مبنی ہیں۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جنگ کے دوران استعمال ہونے والے گولہ بارود اور میزائلوں کے ذخائر دوبارہ پورے کرنے پر 29 ارب ڈالر سے زائد خرچ ہوئے، جبکہ فوجی سازوسامان کی تبدیلی پر 6 ارب ڈالر سے زیادہ کی رقم صرف ہوئی۔رائٹرز کے مطابق ان اخراجات میں ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ دستیاب اعداد و شمار میں ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں امریکی فوجی اڈوں کو پہنچنے والے نقصان کی مرمت کے اخراجات کا واضح تخمینہ شامل نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران پر بڑے حملے کی تیاری؟ خلیجی ممالک کو آگاہ کر دیا گیا
اس طرح امریکی جنگی اخراجات کا مجموعی حجم 47 ارب ڈالر سے بڑھ چکا ہے، جبکہ فوجی اڈوں کی مرمت سمیت بعض اخراجات کی مکمل تفصیلات سامنے نہ آنے کے باعث حقیقی مالی بوجھ اس سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔












