تہران ( پاک ترک نیوز) ایران نے مذاکرات کو وقت کا ضیاع قرار دینے کے بیان پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا یہ اعتراف واشنگٹن کے سفارتی وعدوں کی کھوکھلی حیثیت کو ظاہر کرتا ہے۔اسماعیل بقائی کے مطابق امریکا بار بار اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹتا ہے اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کو نظرانداز کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی وعدوں کی خلاف ورزی کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: چاند کے نیچے چھپی پراسرار دنیا،ناسا کو خفیہ برف اور انسانی اڈے کی تلاش
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یورپی ممالک پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکا کو جواب دہی سے بچا رہے ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ بین الاقوامی سطح پر کیے گئے وعدوں کی پاسداری ضروری ہے اور ان کی خلاف ورزی کو کسی صورت جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔












