لاہور( پاک ترک نیوز) سہ ملکی سیریز میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست سے دوچارکردیا اور فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔
تفصیلات کےمطابق لاہور میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے میچ میں سری لنکن ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 111رنز کا ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔
سری لنکا کی جانب سے میندس نے 62جبکہ رتنائیکا نے 23رنز بنائے ۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور عرفا ت منہاس ایک ایک وکٹ حاصل کر سکے ۔
اس سے قبل سہ ملکی کرکٹ سیریز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ سری لنکا کے خلاف ناکام ہوگئی تھی ، قومی ٹیم پوری 110 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا کو کامیابی کے لیے 111 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پاکستان کے سات کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ اوپنر معاذ صداقت 8، فخر زمان اور سعد بیگ 5، 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ کپتان سلمان علی آغا 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: 200 سے ایک یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز کا معاملہ ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں: وزیر توانائی
شاداب خان 2، عرفات منہاس 10، حسن نواز 17 اور حارث رؤف ایک رن بنا سکے۔ قومی بیٹنگ لائن اپ سری لنکن بولرز کے سامنے بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم پہلے ہی سہ ملکی سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی سیریز کا فائنل معرکہ 31اکتوبر کو ہوگا ۔












