لاہور( پاک ترک نیوز) سہ ملکی کرکٹ سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، جہاں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔پاکستان کی پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ صائم ایوب کی جگہ معاذ صداقت کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ رضا اللہ کی جگہ نسیم شاہ قومی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مکہ دفاعی اتحاد کا تہران میں اجلاس،امن کے لیے مشترکہ کوششیں بڑھانے پر اتفاق
پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ گزشتہ میچ بہت شاندار رہا تھا۔ ان کے مطابق تین سو رنز کا ہدف بھی قابلِ دفاع ہو سکتا ہے۔دوسری جانب سری لنکن کپتان نے کہا کہ ٹیم نے وننگ کمبی نیشن برقرار رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسری اننگز میں نمی آ جاتی ہے، اسی لیے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔












