ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

تمام صوبے ایک خاندان، بلوچستان کو ترقی میں برابر شریک کرنا ہوگا: وزیراعظم

7 مہینے پہلے
A A
تمام صوبے ایک خاندان، بلوچستان کو ترقی میں برابر شریک کرنا ہوگا: وزیراعظم
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام صوبے ایک خاندان ہیں، بلوچستان کے عوام کو ترقی میں برابر شریک کرنا ہوگا،بلوچستان کی ترقی پاکستان کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے، بلوچ رہنماؤں نےرضاکارانہ طور پر پاکستان کے ساتھ الحاق کا فیصلہ کیا، بلوچستان کی ثقافت ، تاریخ اور روایات اسے منفرد بناتی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے بلوچستان کو بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے، افسوس کہ بلوچستان کی دولت اب بھی زمین کے اندر دفن ہے، گزشتہ دہائیوں میں بلوچستان کو نظر انداز کرنا خود احتسابی کا لمحہ ہے۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچ عوام ہمیشہ کشادہ دل اور مہمان نواز رہے ہیں، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے، بلوچستان میں مختلف برادریوں کے درمیان دیرپا ہم آہنگی قائم رہی، وفاق کی روح باہمی قربانی اور بھائی چارے میں پوشیدہ ہے۔
انہوں نے حاضرین کو بتایا کہ صوبےکی جغرافیائی ساخت ترقی کےسفرمیں چیلنج بن گئی ہے، دوردرازآبادیوں تک بجلی وپانی کی فراہمی اہم مسئلہ ہے، 2010 کے این ایف سی ایوارڈ میں پنجاب نے تاریخی قربانی دی، صوبوں کےدرمیان اتفاق رائے مضبوط پاکستان کی بنیاد ہے۔
شہباز شریف نے یہ بھی بتایا کہ سکیورٹی ادارے قیام امن کیلئےاپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں، 2018 میں ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کردیا تھا، بلوچستان و دیگر علاقوں میں دہشتگردی پھر سے سر اٹھا رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کراچی تا چمن شاہراہ پر روز حادثات میں جانوں کا ضیاع ہورہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ خونی روڈ کو امن کی سڑک میں تبدیل کردیا جائے، ساڑھے 300 ارب روپے کے تخمینے سے شاہراہ کو دو رویہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اتحاد، محبت اور عزم سے بلوچستان سے پشاور تک ترقی ممکن ہے، بلوچستان کے عوام ہمارے بھائی ہیں، انہیں ترقی میں برابر شریک کرنا ہوگا، پاکستان کے تمام صوبے ایک خاندان ہیں، امن، اتحاد اور بھائی چاہرہ ہی ترقی کی ضمانت ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وعدہ کرنا ہوگا ہم سب کو مل کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ہم پہلے پاکستانی اور بعد میں صوبوں کے مکین ہیں، وہ کیا وجوہات ہیں جن کی بنا پر بدامنی پیدا ہوئی، محبت، اخوت اور یقین کے ساتھ ہمیں مل کر رہنا ہوگا، پاکستان ایک عظیم ملک بنے گا۔

موضوعات : afghanistanbalochistanindiaislamabadprimeministershahbazsharif
ShareSend

متعلقہ خبریں

President Zardari, Prime Minister pay tribute to security forces for killing terrorists
تازہ ترین

صدر زرداری ،وزیراعظم کا دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

5 جون , 2026
International practical cooperation is essential for environmental protection, says Prime Minister
اہم ترین 2

ماحولیاتی تحفظ کے لئے بین الاقوامی عملی تعاون ناگزیر ہے،وزیراعظم

5 جون , 2026
Noor Muqaddam murder case Petition against convict Zahir Jafar's sentence dismissed
اہم ترین 2

نور مقدم قتل کیس، مجرم ظاہر جعفر کی سزا کے خلاف درخواست خارج

4 جون , 2026
Achieving export-led development goals is our top priority, says Prime Minister
تازہ ترین

برآمدات پر مبنی ترقیاتی اہداف کا حصول ہماری اولین ترجیح ہے،وزیراعظم

4 جون , 2026
Virat Kohli ruled out of ODI series against Afghanistan
تازہ ترین

ویرات کوہلی افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر

4 جون , 2026
The party is as famous in India as cockroaches, Indian media's propaganda against the movement
تازہ ترین

کاکروچ جتنا پارٹی بھارت میں مشہور،بھارتی میڈیا کا تحریک کیخلاف پروپیگنڈا

4 جون , 2026
اگلی خبر
پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات کا ترکیہ میں آج دوسرا دور، سرحدی گزرگاہیں بدستور بند

پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات کا ترکیہ میں آج دوسرا دور، سرحدی گزرگاہیں بدستور بند

یہ بھی پڑھیں

Return of frozen assets a key condition for potential peace deal between US and Iran

امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدہ،منجمد اثاثوں کی واپسی کلیدی شرط قرار

6 جون , 2026
Ireland bans entry of two Israeli ministers

اسرائیل کے 2اہم وزیروں کے آئر لینڈ داخلے پر پابندی

6 جون , 2026
Operation Blue Star completes 42 years, Sikh community still awaits justice

آپریشن بلیو سٹار کو 42 سال مکمل، سکھ برادری آج بھی انصاف کی منتظر

6 جون , 2026
Election campaign ends in Gilgit-Baltistan, polling to take place tomorrow

گلگت بلتستان میں انتخابی مہم ختم، پولنگ کل ہوگی

6 جون , 2026
Iran did not agree to ceasefire agreement, Donald Trump

ایران نے جنگ بندی معاہدے پر اتفاق نہیں کیا،ڈونلڈ ٹرمپ

6 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔