جمعہ , 13 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کے لیے بڑی خبر

2 مہینے پہلے
A A
Great news for people worried about high electricity bills
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) بجلی کے بھاری بلوں نے گھریلو صارفین کو پہلے ہی پریشان کر رکھا ہے، ایسے میں حکومت کی جانب سے ریلیف کی امید پیدا ہوگئی۔پاور ڈویژن نے نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔اگر یہ تجویز منظور ہوتی ہے تو ایسے صارفین کو کچھ عرصے کے لیے اضافی مالی بوجھ سے نجات مل سکتی ہے۔لیکن سوال یہ ہے کہ ریلیف کتنا ہوگا، کن صارفین کو ملے گا اور بجلی کے بل میں واقعی کتنی کمی آئے گی؟

بجلی کے بلوں نے گھریلو بجٹ ہلا کر رکھ دیا، اب نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے ریلیف کی تجویز سامنے آگئی، لیکن عوام پوچھ رہے ہیں، ریلیف صرف تجویز رہے گا یا بلوں میں واقعی کمی بھی آئے گی؟پاور ڈویژن نے نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کو ریلیف دینے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔نان پروٹیکٹڈ صارفین وہ گھریلو صارفین ہیں جنہیں بجلی کے استعمال کی مخصوص حد سے تجاوز کرنے پر نسبتاً زیادہ نرخوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایسے میں معمولی اضافی استعمال بھی بعض گھرانوں کے بجلی کے بل میں نمایاں اضافہ کر دیتا ہے۔گھریلو صارفین کا کہنا ہے کہ بجلی کے بل آمدن کا بڑا حصہ نگل رہے ہیں، بجلی مہنگی ہو تو گھر کا راشن، بچوں کی تعلیم، علاج اور دیگر ضروری اخراجات بھی متاثر ہوتے ہیں۔اب حکومت کی جانب سے ریلیف کی تجویز نے عوام میں امید ضرور پیدا کی ہے، لیکن کئی سوالات بھی سامنے آ رہے ہیں۔کیا ریلیف تمام نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کو ملے گا؟کیا بجلی کے نرخ کم ہوں گے یا بل میں کسی اور طریقے سے کمی کی جائے گی؟ریلیف کتنے عرصے کے لیے ہوگا؟اور سب سے اہم سوال، اس کا فائدہ صارفین کو اگلے ہی بل میں ملے گا یا اس کے لیے مزید انتظار کرنا پڑے گا؟

یہ بھی پڑھیں: ناروے کے برفانی پہاڑوں سے 5 ہزار سال پرانا تیر برآمد

ماہرین کے مطابق بجلی کے شعبے میں ریلیف دیتے وقت حکومتی مالی بوجھ، گردشی قرضے اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے مالی معاملات کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔دوسری جانب عام صارف کے لیے حساب بہت سادہ ہے۔گھر کا بجٹ محدود ہے، آمدن وہی ہے، لیکن بجلی کا بل بڑھتا جائے تو اخراجات پورے کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔اسی لیے عوام چاہتے ہیں کہ ریلیف صرف کاغذی تجویز نہ رہے بلکہ ایسا عملی فیصلہ سامنے آئے جس کا اثر براہِ راست بجلی کے بل پر دکھائی دے۔بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے ریلیف کی امید تو پیدا ہوگئی، مگر اصل فیصلہ اب ہوگا کہ حکومت کتنا ریلیف دیتی ہے، کب دیتی ہے اور عام صارف کے بل میں کتنی کمی آتی ہے۔

موضوعات : billscustmersElectricityprotected
ShareSend

متعلقہ خبریں

Decision to install smart meters across the country, preparation to borrow billions of dollars
تازہ ترین

ملک بھر میں اسمارٹ میٹرز لگانے کا فیصلہ، اربوں ڈالر قرض لینے کی تیاری

11 نومبر , 2026
حکومت کا تین بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا منصوبہ
پاکستان

حکومت کا تین بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا منصوبہ

1 نومبر , 2026
200 سے ایک یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز کا معاملہ ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں: وزیر توانائی
اہم ترین 3

200 سے ایک یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز کا معاملہ ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں: وزیر توانائی

27 اکتوبر , 2026
Fears of an additional burden of Rs 1.4 trillion on electricity consumers; a plan to install 16.2 million modern meters is under consideration.
تازہ ترین

بجلی صارفین پر 1400 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا خدشہ، ایک کروڑ 62 لاکھ جدید میٹر لگانے کا منصوبہ زیرِ غور

21 اکتوبر , 2026
FPCCI opposes imposing an additional burden of Rs268 billion on electricity consumers.
تازہ ترین

وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کی بجلی صارفین پر 268ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کی مخالفت

13 اکتوبر , 2026
ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں قانون سازی پر ڈیڈلاک ختم، 30 بلز کی منظوری پر اتفاق
اہم ترین

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں قانون سازی پر ڈیڈلاک ختم، 30 بلز کی منظوری پر اتفاق

8 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
What kind of justice is it to strip away fundamental rights based on mere apprehensions — Salman Akram Raja

اندیشے کی بنیاد پر بنیادی حقوق چھیننا کہاں کا انصاف ہے، سلمان اکرم راجہ

یہ بھی پڑھیں

سونے کی قیمت میں آج پھر بڑی کمی

سونے کی قیمت میں آج پھر بڑی کمی

13 نومبر , 2026
راولپنڈی ٹیسٹ ڈرا، سعود شکیل دونوں اننگز میں سنچری کے قریب آ کر آؤٹ

راولپنڈی ٹیسٹ ڈرا، سعود شکیل دونوں اننگز میں سنچری کے قریب آ کر آؤٹ

13 نومبر , 2026
پاکستان اور ناروے کے درمیان پارلیمانی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور ناروے کے درمیان پارلیمانی تعاون بڑھانے پر اتفاق

13 نومبر , 2026
It is revealed that $2.4 billion is transferred abroad from Pakistan annually.

پاکستان سے سالانہ 2 ارب 40 کروڑ ڈالر بیرون ملک منتقل ہونے کا انکشاف

13 نومبر , 2026
Local government election schedule in Islamabad suspended; High Court issues stay order.

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل، ہائیکورٹ کا حکم امتناع جاری

13 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔