ہفتہ , 26 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان میں مہنگائی بڑھ گئی ، بجلی، انڈے اور ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

1 دن پہلے
A A
پاکستان میں مہنگائی بڑھ گئی ، بجلی، انڈے اور ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ()ملک میں مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا، ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 0.99 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 11.92 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 10 اشیاء میں کمی جبکہ 21 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں بجلی کے نرخ 18.76 فیصد تک بڑھ گئے۔ انڈے 2.02 فیصد، لہسن 1.57 فیصد اور ایل پی جی 1.55 فیصد مہنگی ہوئی۔

اس کے علاوہ مسور کی دال، چکن، واشنگ صابن اور چنے کی دال کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب ہفتہ وار بنیاد پر ٹماٹر 13.45 فیصد سستے ہوئے، جبکہ آلو کی قیمت میں 8.33 فیصد کمی ہوئی۔ کیلے 5.66 فیصد، پیاز 2.42 فیصد اور ڈیزل 1.57 فیصد سستا ہوا۔

سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی صورتحال بھی نمایاں رہی۔ رپورٹ کے مطابق پیاز کی قیمت میں 115.98 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ایل پی جی 63.97 فیصد اور بجلی 58.59 فیصد مہنگی ہوئی۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں سالانہ بنیاد پر 51.80 فیصد اور پٹرول کی قیمت میں 47.49 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

گندم کے آٹے کی قیمت بھی ایک سال کے دوران 32.41 فیصد بڑھ گئی۔

تاہم کچھ اشیاء سالانہ بنیاد پر سستی بھی ہوئیں۔ آلو کی قیمت میں 39.21 فیصد، چینی 21.14 فیصد، ٹماٹر 19.81 فیصد جبکہ انڈے 18.40 فیصد سستے ہوئے۔

موضوعات : increasesInflationprice
ShareSend

متعلقہ خبریں

Petrol price hiked again, diesel cheaper
تازہ ترین

پٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ،ڈیزل سستا

26 ستمبر , 2026
Significant drop of over 21% in LNG prices
تازہ ترین

ایل این جی کی قیمت میں 21 فیصد سے زائد کی بڑی کمی

25 ستمبر , 2026
Big drop in gold and silver prices
تازہ ترین

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی

24 ستمبر , 2026
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی
اہم ترین 3

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی

22 ستمبر , 2026
What impact will oil prices rising above $100 have on Pakistan
تازہ ترین

تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے اوپر پاکستان پر کیا اثر پڑے گا؟

22 ستمبر , 2026
پیٹرول کی قیمت ایک ہزار روپے فی لٹر تک جا سکتی ہے ، وفاقی وزیر پیٹرولیم
اہم ترین

پیٹرول کی قیمت ایک ہزار روپے فی لٹر تک جا سکتی ہے ، وفاقی وزیر پیٹرولیم

20 ستمبر , 2026
اگلی خبر
قندھار کے اسپتال سے 2افغان صحافی طالبان کے ہاتھوں گرفتار

قندھار کے اسپتال سے 2افغان صحافی طالبان کے ہاتھوں گرفتار

یہ بھی پڑھیں

ڈیرہ اسماعیل خان: دھماکے کے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان: دھماکے کے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

26 ستمبر , 2026
ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، 35 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، 35 زخمی

26 ستمبر , 2026
Iran's 7-day plan presented What was demanded in exchange for the Strait of Hormuz

ایران کا 7روزہ پلان پیش آبنائے ہرمز کے بدلے کیا مانگا؟

26 ستمبر , 2026
چاند پر محفوظ لینڈنگ کی تیاری، ناسا کی نئی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

چاند پر محفوظ لینڈنگ کی تیاری، ناسا کی نئی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

26 ستمبر , 2026
امریکی میرین کور کا ڈرونز کے خلاف بڑا قدم، بکتر بند جنگی گاڑیوں پر جدید نظام نصب کرنے کا فیصلہ

امریکی میرین کور کا ڈرونز کے خلاف بڑا قدم، بکتر بند جنگی گاڑیوں پر جدید نظام نصب کرنے کا فیصلہ

26 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔