اسلام آباد ( پاک تر ک نیوز) تحریک انصاف کے ستائیس ستمبر کے لانگ مارچ کے لیے جاری فنڈ ریزنگ مہم پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، مہم کس نے شروع کی، فیصلہ کس سطح پر ہوا اور اس کی ذمہ داری کس کی ہے، یہ سوالات اہمیت اختیار کر گئے۔تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے فنڈ ریزنگ مہم سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی فنڈ ریزنگ یا بینک اکاؤنٹس چلانے سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔سلمان اکرم راجہ کے مطابق سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع پر فنڈ ریزنگ کے حوالے سے ان کا نام استعمال کیا جا رہا ہے، جس سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔
سیکرٹری جنرل کی جانب سے فنڈ ریزنگ مہم سے لاتعلقی کے بعد یہ سوال سامنے آ رہا ہے کہ پارٹی کی چندہ مہم کون چلا رہا ہے اور اس کے پیچھے کون ہے؟تحریک انصاف کی فنڈ ریزنگ کے حوالے سے ماضی میں بھی مختلف سوالات اٹھتے رہے ہیں۔ اب ستائیس ستمبر کے لانگ مارچ کے لیے شروع کی گئی چندہ مہم کے ساتھ ایک بار پھر یہ سوالات سامنے آ گئے ہیں کہ مہم کا فیصلہ کس نے کیا، رقم کون فراہم کر رہا ہے، چندہ کہاں سے آ رہا ہے اور اسے کس مقصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا اسلام آباد آنے کا کیا جواز بنتا ہے؟ عطا تارڑ
فنڈ ریزنگ مہم کے حوالے سے شفافیت، ذمہ داری اور مالی معاملات کی نگرانی سے متعلق سوالات بھی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔












