نیو یارک ( پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے یمن کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو اپنے دفاع کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا مکمل حق حاصل ہے، پاکستان سعودی عرب کے دفاع اور سلامتی کے حوالے سے اپنے مؤقف پر قائم ہے۔پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ باب المندب میں حوثیوں کے حملے آزاد جہاز رانی کے لیے سنگین خطرہ ہیں، ایسے حملوں سے نہ صرف سمندری تجارت متاثر ہو سکتی ہے بلکہ عالمی تجارت اور معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے یورپ کو تیل کی سپلائی روک دی
عاصم افتخار نے یمن میں کشیدگی کے خاتمے، خطے میں امن و استحکام اور بین الاقوامی جہاز رانی کے تحفظ کے لیے سفارتی کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔












