منگل , 15 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ہارویسٹ مون 26 ستمبر کو آسمان پر جگمگائے گا

1 دن پہلے
A A
The Harvest Moon will shine in the sky on September 26.
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) ستمبر 2026 کا مکمل چاند، جسے ہارویسٹ مون (Harvest Moon) کہا جاتا ہے، 26 ستمبر کو آسمان پر جلوہ گر ہوگا۔ماہرین فلکیات کے مطابق مکمل چاند 26 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات تقریباً 9 بج کر 49 منٹ پر مکمل حالت میں ہوگا۔ یہ چاند سورج کے بالکل مخالف سمت میں نظر آئے گا۔ستمبر کا مکمل چاند روایتی طور پر ہارویسٹ مون کہلاتا ہے کیونکہ یہ ستمبر کے اعتدالِ خریفی (September Equinox) کے قریب ترین مکمل چاند ہوتا ہے۔

چاند طلوع ہونے کے ابتدائی وقت مشرقی افق کے قریب خوبصورت زرد اور نارنجی رنگ میں دکھائی دے سکتا ہے۔ زمین کی فضا سے گزرنے والی چاند کی منعکس شدہ روشنی کے باعث یہ رنگ نمایاں ہوتا ہے۔افق سے بلند ہونے کے ساتھ تقریباً ایک گھنٹے میں چاند کا یہ رنگ بتدریج کم ہوجائے گا۔افق کے قریب چاند معمول سے زیادہ بڑا بھی محسوس ہوگا۔ ماہرین کے مطابق یہ دراصل ’’مون الیوژن‘‘ یعنی چاند کا بصری دھوکا ہے، جس میں انسانی آنکھ افق کے قریب موجود چاند کو آسمان کے بلند حصے میں موجود چاند کے مقابلے میں بڑا سمجھتی ہے۔

ہارویسٹ مون کو بعض علاقوں میں کارن مون بھی کہا جاتا ہے، کیونکہ یہ مکئی سمیت موسم گرما کی فصلوں کی کٹائی کے زمانے سے منسوب ہے۔مقامی روایات میں اسے ٹرننگ لیوز مون، فالنگ لیوز مون اور یلو لیف مون جیسے ناموں سے بھی پکارا جاتا ہے، جو خزاں میں درختوں کے پتوں کے رنگ بدلنے کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔ ستمبر کا مکمل چاند چین کے روایتی مڈ آٹم فیسٹیول کے ساتھ بھی منسلک ہے۔ یہ تہوار ہزاروں سال پرانی روایات رکھتا ہے اور اس موقع پر خاندان اکٹھے ہوتے ہیں، چاند کی روشنی سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور روایتی مون کیکس کھاتے ہیں۔

یہ بھی پپڑھیں: کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر 10 ارب روپے سے جدید فضائی ٹریفک نظام نصب کرنے کا منصوبہ

26 ستمبر کی رات آسمان پر صرف ہارویسٹ مون ہی توجہ کا مرکز نہیں ہوگا۔ چاند کے قریب زحل بھی ستارے کی مانند روشن نقطے کے طور پر دیکھا جاسکے گا۔دوربین کے ذریعے زحل کے مشہور حلقے اور اس کے چند بڑے چاند بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔چاند کے آس پاس پیگاسس کا عظیم مربع بھی نمایاں ہوگا، جبکہ صبح سویرے مشتری اور مریخ سمیت دیگر فلکی اجسام بھی آسمان پر دکھائی دیں گے۔

ShareSend

متعلقہ خبریں

Restrictions on greenhouse gases emitted from coal and gas-fired power plants in the US are lifted
تازہ ترین

امریکا میں کوئلے اور گیس سے چلنے والے بجلی گھروں سے خارج گرین ہاؤس گیسز پر پابندیاں ختم

15 ستمبر , 2026
سندھ اسمبلی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے قرارداد منظور
اہم ترین 2

سندھ اسمبلی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے قرارداد منظور

15 ستمبر , 2026
Decision to build new tourism projects, recreational and ecological parks in Neelum Valley
تازہ ترین

نیلم ویلی میں سیاحت کے نئے منصوبے، تفریحی اور ماحولیاتی پارکس بنانے کا فیصلہ

15 ستمبر , 2026
4دن کام ،3دن چھٹی،حکومت کا پٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر غور
اہم ترین

4دن کام ،3دن چھٹی،حکومت کا پٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر غور

15 ستمبر , 2026
A warning sign for those who drink sweet beverages daily.
تازہ ترین

روزانہ میٹھے مشروبات پینے والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی

15 ستمبر , 2026
سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس ،عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے پر اتفاق
پاکستان

سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس ،عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے پر اتفاق

15 ستمبر , 2026
اگلی خبر
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

یہ بھی پڑھیں

Restrictions on greenhouse gases emitted from coal and gas-fired power plants in the US are lifted

امریکا میں کوئلے اور گیس سے چلنے والے بجلی گھروں سے خارج گرین ہاؤس گیسز پر پابندیاں ختم

15 ستمبر , 2026
سندھ اسمبلی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے قرارداد منظور

سندھ اسمبلی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے قرارداد منظور

15 ستمبر , 2026
Decision to build new tourism projects, recreational and ecological parks in Neelum Valley

نیلم ویلی میں سیاحت کے نئے منصوبے، تفریحی اور ماحولیاتی پارکس بنانے کا فیصلہ

15 ستمبر , 2026
4دن کام ،3دن چھٹی،حکومت کا پٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر غور

4دن کام ،3دن چھٹی،حکومت کا پٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر غور

15 ستمبر , 2026
A warning sign for those who drink sweet beverages daily.

روزانہ میٹھے مشروبات پینے والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی

15 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In