لاہور( پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ میں مقررہ رفتار سے کم اوورز کرانے پر بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے مطابق پاکستان پر سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جبکہ عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کے 11 پوائنٹس بھی منہا کردیے گئے ہیں۔بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے مطابق پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں مقررہ وقت کے دوران 11 اوورز کم کرائے۔
یہ بھی پڑھیں: ایجبسٹن ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ، پاکستان پر50فیصد جرمانہ، عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس بھی کٹ گئے
قواعد کے تحت سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی پر ہر کم اوور کے عوض میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ 50 فیصد میچ فیس تک جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی پر عائد جرمانہ قبول کرلیا ہے۔












