تہران ( پاک ترک نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور نہ ہی کسی دھمکی یا دباؤ کو قبول کیا جائے گا۔مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران پر ہونے والی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، ایران کسی دباؤ کے سامنے جھکنے والا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف
ایرانی صدر نے امریکا اور اسرائیل پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ دونوں ممالک اسکولوں، اسپتالوں، سائنسدانوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔مسعود پزشکیان نے امریکا اور اسرائیل کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمت ہے تو صرف فوجیوں سے لڑیں، بچوں، مریضوں، سائنسدانوں اور عام شہریوں کو نشانہ نہ بنایا جائے۔












