بدھ , 28 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا حکم

2 مہینے پہلے
A A
لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا حکم
Share on Facebookwhatsapp

لاہور (پاک ترک نیوز )لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری حکم جاری کردیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے پی ایم ڈی سی کے 31 جولائی اور یکم ستمبر 2026 کے نوٹسز پر آئندہ سماعت تک عملدرآمد روک دیا۔

جسٹس خالد اسحاق نے سید مبین الفتی سمیت دیگر افغان طلبہ کی درخواستوں پر حکم جاری کیا۔

عدالت نے واضح کیا کہ آئندہ سماعت تک افغان میڈیکل طلبہ کے خلاف پی ایم ڈی سی یا کسی میڈیکل ادارے کی جانب سے کوئی منفی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ طلبہ اپنی تعلیم جاری رکھنے کے ساتھ امتحانات، کلینیکل مطالعات، عملی تربیت، اسائنمنٹس اور دیگر تعلیمی سرگرمیوں میں بھی حصہ لے سکیں گے۔

عدالت نے طلبہ کو ہاسٹل کی سہولت بھی بلا رکاوٹ استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ پنجاب کے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو عدالتی حکم تمام متعلقہ میڈیکل کالجز کے سربراہان تک پہنچانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

درخواست گزاروں کے وکیل جنید جبار نے مؤقف اختیار کیا کہ افغان طلبہ دوسرے، تیسرے، چوتھے اور پانچویں سال کے ایم بی بی ایس پروگرامز میں زیر تعلیم ہیں اور انہیں افغان پناہ گزین کوٹے کے تحت میرٹ پر داخلہ ملا تھا۔ اس مرحلے پر تعلیم روکنے سے طلبہ کے مستقبل اور پیشہ ورانہ زندگی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت اور پی ایم ڈی سی کے وکلا نے درخواستوں کی قابل سماعت ہونے پر اعتراض کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ درست طالب علم ویزے کے بغیر افغان شہریوں کو تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ وکلا کے مطابق پی ایم ڈی سی کا فیصلہ وفاقی حکومت کی مجموعی پالیسی کا حصہ ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئین کا آرٹیکل چار صرف پاکستانی شہریوں تک محدود نہیں بلکہ پاکستان میں موجود ہر شخص کو قانون کے تحفظ کا حق دیتا ہے۔

وفاقی حکومت اور پی ایم ڈی سی کے وکلا نے متعلقہ ریکارڈ پیش کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت مانگی، جس کے بعد عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت تک طلبہ کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم برقرار رکھا۔

موضوعات : afghanstudentshighcourtLAHOREHIGHCOUR
ShareSend

متعلقہ خبریں

Islamabad High Court angered over non-implementation of court order, summons Interior Secretary and DG FIA
پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر برہم، سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے طلب

26 اکتوبر , 2026
The hearing on the petition to ban the sale of camera-equipped glasses will take place today.
تازہ ترین

کیمرے والی عینکوں کی فروخت پر پابندی کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

15 اکتوبر , 2026
Petition seeking ban on camera-equipped glasses Lahore High Court summons officials.
پاکستان

کیمرے والی عینکوں پر پابندی کی درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے حکام کو طلب کرلیا

8 اکتوبر , 2026
لاہور ہائیکورٹ میں موبائل سے ویڈیوز، تصاویر اور ٹک ٹاک بنانے پر پابندی
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ میں موبائل سے ویڈیوز، تصاویر اور ٹک ٹاک بنانے پر پابندی

8 اکتوبر , 2026
Petition against the imposition of Section 144 in Punjab Justice Farooq Haider recuses himself from hearing the case.
تازہ ترین

پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست، جسٹس فاروق حیدر کی سماعت سے معذرت

6 اکتوبر , 2026
Parents cannot reduce or eliminate their child's right to maintenance by compromising on it, Lahore High Court
تازہ ترین

والدین بچے کے نان نفقے پر سمجھوتہ کرکے اس کا حق کم یا ختم نہیں کرسکتے، لاہور ہائیکورٹ

3 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری، وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو خط کا جواب

چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری، وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو خط کا جواب

یہ بھی پڑھیں

سندھ میں نئے صوبے کے معاملے پر فل اسٹاپ لگ چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

سندھ میں نئے صوبے کے معاملے پر فل اسٹاپ لگ چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

27 اکتوبر , 2026
اسرائیل نے 2 برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور ایک اسکاٹش رکن اسمبلی کو گرفتاری کے بعد مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا

اسرائیل نے 2 برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور ایک اسکاٹش رکن اسمبلی کو گرفتاری کے بعد مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا

27 اکتوبر , 2026
نومبر کے وسط میں لانگ مارچ ،حافظ نعیم الرحمان کاوزیراعظم سے ملاقات کے بعد اعلان

نومبر کے وسط میں لانگ مارچ ،حافظ نعیم الرحمان کاوزیراعظم سے ملاقات کے بعد اعلان

27 اکتوبر , 2026
Tri-nation series Sri Lanka defeats Pakistan to secure a spot in the final

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

27 اکتوبر , 2026
200 سے ایک یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز کا معاملہ ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں: وزیر توانائی

200 سے ایک یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز کا معاملہ ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں: وزیر توانائی

27 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔