جمعہ , 11 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

1120 ارب کی ٹیکس چوری ، 500 سے زائد کمپنیوں کے خلاف تحقیقات شروع

1 دن پہلے
A A
Tax evasion of Rs 1,120 billion Investigations launched against over 500 companies.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) اسلام آباد میں 1120 ارب روپے کی مبینہ ٹیکس چوری کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارہ متحرک ہوگیا، 500 سے زائد کمپنیوں کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل شمالی زون کی سربراہی میں پانچ رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم کردی گئی ہے، جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر محمد افضل خان نیازی، ڈپٹی ڈائریکٹر فیضان الحق اور انسپکٹر فہیم مصطفیٰ راجا بھی شامل ہیں۔

ایف آئی اے نے تحقیقات کے سلسلے میں متعدد کمپنیوں کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں اور کمپنی مالکان یا انتظامیہ کو متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مالاکنڈ کی خوردنی تیل سے متعلق کمپنی میسرز یاسمین نور کو بھی نوٹس جاری کرکے آج پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 1120 ارب کی ٹیکس چوری ، 500 سے زائد کمپنیوں کے خلاف تحقیقات شروع

کمپنی انتظامیہ کو فیکٹری کے قیام سے متعلق مکمل ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی سے یہ بھی پوچھا جائے گا کہ کتنا مال درآمد کیا گیا، درآمد شدہ مال کہاں استعمال یا فروخت کیا گیا، کتنا ٹیکس ادا کیا گیا اور رقوم کی ترسیل کس طرح کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ اور خیبر پختونخوا کے ٹیکس فری علاقوں میں مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ابتدائی تحقیقات میں 108 کمپنیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 389 ارب روپے کی مبینہ ٹیکس چوری سامنے آنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے ابتدائی مرحلے میں 108 کمپنیوں کو نوٹسز جاری کیے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 500 سے زائد کمپنیوں کے معاملات کی چھان بین کی جارہی ہے۔

موضوعات : compniesfbrtax
ShareSend

متعلقہ خبریں

Prime Minister directs completion of FBR reforms within the stipulated timeframe.
تازہ ترین

وزیراعظم کی ایف بی آر اصلاحات مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت

28 اگست , 2026
Super tax adjustment declared legal; Islamabad High Court's verdict set aside.
تازہ ترین

سپر ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ قانونی قرار، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم

17 اگست , 2026
FBR signals intent to abolish super tax; considers providing further relief to the business sector.
تازہ ترین

ایف بی آر کا سپر ٹیکس ختم کرنے کا عندیہ، کاروباری شعبے کو مزید ریلیف دینے پر غور

13 اگست , 2026
Property Tax Self-Assessment Scheme Introduced in Punjab
تازہ ترین

پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس سیلف اسسمنٹ اسکیم متعارف

3 اگست , 2026
Great convenience for those filing tax returns for the first time
تازہ ترین

پہلی بار ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے والوں کے لیے بڑی سہولت

28 جولائی , 2026
لیوی بھتہ اور جگا ٹیکس ہے ،پٹرول سستا کرو،حافظ نعیم الرحمان
پاکستان

لیوی بھتہ اور جگا ٹیکس ہے ،پٹرول سستا کرو،حافظ نعیم الرحمان

25 جولائی , 2026
اگلی خبر
No other country is currently being included in the Makkah defense pact Pakistan Foreign Office.

مکہ دفاعی معاہدے میں فی الحال کسی اور ملک کو شامل نہیں کیا جا رہا، دفتر خارجہ پاکستان

یہ بھی پڑھیں

Big change in China's moon mission

چین کے چاند مشن میں بڑی تبدیلی

11 ستمبر , 2026
Major shock in the US bond market

امریکی بانڈ مارکیٹ میں بڑا جھٹکا

11 ستمبر , 2026
Global growth rate expected to be 3% in 2026, risks remain high, IMF warns

2026 میں عالمی شرح نمو 3 فیصد رہنے کی توقع، خطرات بدستور بلند،آئی ایم ایف کا الرٹ

11 ستمبر , 2026
Petitions from three Adiala Jail inmates seeking the provision of medical facilities—similar to those provided to the PTI founder—have been scheduled for hearing.

پی ٹی آئی بانی کی طرح طبی سہولیات کی فراہمی ،اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

11 ستمبر , 2026
Non-bailable arrest warrants issued for 51 PML-N leaders, including Talal Chaudhry, Musadik Malik, and Javed Latif.

طلال چودھری ،مصدق ملک ،جاوید لطیف سمیت ن لیگ کے 51 رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

11 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔