دبئی ( پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ آل راؤنڈر صائم ایوب نے بھارت کے ہاردک پانڈیا سے ٹی ٹونٹی آل راؤنڈر کی پہلی پوزیشن چھین لی۔
آئی سی سی کی جانب سے کھلاڑیوں کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق صائم ایوب نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے ہیں۔
بھارت کے ہاردک پانڈیا اور افغانستان کے محمد نبی تنزلی کے بعد بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔
بلے بازوں میں بھارت کے ابھیشیک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 11 درجے بہتری کے بعد 13 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔فخر زمان چھ درجے بہتری سے ساٹھویں نمبر پر آگئے۔
بابر اعظم، محمد رضوان اور صائم ایوب تنزلی کے بعد بالترتیب سینتیسویں، اکتالیسویں اور ستاونویں نمبر پر چلے گئے۔
بائلورز رینکنگ میں بھارت کے ورون چکرورتھی کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے ابرار احمد تین درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر چلے گئے۔
شاہین آفریدی 12 درجے ترقی کے بعد مشترکہ طور پر تیرہویں نمبر پر پہنچ گئے۔ حارث رؤف پانچ درجے تنزلی سے تینتیسویں نمبر پر چلے گئے۔












