منگل , 8 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پی ایس ایل: لاہور قلندرز پر سیکیورٹی پروٹوکول کی سنگین خلاف ورزی کا الزام

5 مہینے پہلے
A A
PSL Lahore Qalandars accused of serious breach of security protocol
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز)
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کی ٹیم ایک نئے تنازعے کی زد میں آ گئی ہے۔
پنجاب پولیس نے لاہور قلندرز کی ٹیم پر سیکیورٹی پروٹوکول کی سنگین خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔
پولیس کی جانب سے لکھے گئے ایک خط کے مطابق ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور ایک غیر ملکی کھلاڑی سکندر رضا نے مبینہ طور پر ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے چار غیر مجاز افراد کو ہوٹل کے اس فلور تک پہنچایا جہاں ٹیم قیام پذیر تھی۔
خط کے مطابق یہ افراد ایک کھلاڑی کے کمرے میں تقریباً تین گھنٹے تک موجود رہے۔
پہلے ٹیم کے لائژن افسر نے متعلقہ حکام سے ان افراد کو داخلے کی اجازت دینے کی درخواست کی، تاہم سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر اسے مسترد کر دیا گیا۔
بعد ازاں فرنچائز کی انتظامیہ کی جانب سے بھی اجازت لینے کی کوشش کی گئی لیکن وہ بھی ناکام رہی۔
اس کے باوجود مبینہ طور پر کھلاڑیوں نے سیکیورٹی عملے کی مزاحمت کے باوجود مہمانوں کو اندر لے جانے میں کامیابی حاصل کی۔
پولیس نے اس عمل کو سیکیورٹی پروٹوکول کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معاملے پر لیگ حکام سے رابطہ جاری ہے اور جلد وضاحت پیش کی جائے گی۔
سکندر رضا نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں سکندر رضا نے کہا کہ شاہین نے کوئی من مانی نہیں کی، میں نے اس سے کہا تھا کہ میری فیملی آئی ہے، وہ میری درخواست پر انہیں لے کر آیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میرا پی ایس ایل میں یہ پانچواں سال ہے، پہلے چار سالوں میں ایسا کبھی نہیں ہوا، اب اگر پروٹوکول بنے ہیں تو اس سے میں اور شاہین لاعلم تھے۔

موضوعات : #psllahorelahoreqalandarsqalandarsshaheenshahafridisikandarraza
ShareSend

متعلقہ خبریں

Twenty-six courtrooms in the Lahore High Court's new 11-story building will be inaugurated tomorrow.
تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کی نئی 11 منزلہ عمارت میں 26 عدالتوں کا افتتاح کل ہوگا

4 ستمبر , 2026
Lahore declared SCO’s “Tourism and Cultural Capital” for 2026-27
تازہ ترین

لاہور 2026-27کے لیے ایس سی او کا ’’سیاحتی و ثقافتی دارالحکومت‘‘ قرار

3 ستمبر , 2026
Lahore High Court Justice Raheel Kamran Sheikh resigns.
تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ مستعفی

3 ستمبر , 2026
Decision made to build a tech park on 119 kanals in Lahore; billions of rupees in revenue expected.
تازہ ترین

لاہور میں 119 کنال پر ٹیک پارک بنانے کا فیصلہ، اربوں روپے کی آمدن متوقع

1 ستمبر , 2026
پنجاب اسمبلی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف متفقہ قرارداد منظور
اہم ترین 3

پنجاب اسمبلی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف متفقہ قرارداد منظور

28 اگست , 2026
Lahore Action taken against illegal internet service provider, one person arrested
تازہ ترین

لاہور،غیر قانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے ادارے کے خلاف کارروائی، ایک شخص گرفتار

25 اگست , 2026
اگلی خبر
Iran rains missiles and drones on Israel

ایران کی اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز کی بارش

یہ بھی پڑھیں

Local production of Thales' 70mm rockets begins in India.

بھارت میں تھائیلس کے 70 ملی میٹر راکٹ کی مقامی تیاری شروع

8 ستمبر , 2026
In response to pressure from Trump regarding Greenland, the European Union has announced a $232 million package.

گرین لینڈ پر ٹرمپ کے دباؤ کا جواب، یورپی یونین نے 23 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا پیکیج دے دیا

8 ستمبر , 2026
Is China's Tiangong the only permanent human outpost in space

چین کا تیان گونگ خلا کا واحد مستقل انسانی اڈہ؟

8 ستمبر , 2026
Sweden's Saab 340AW aircraft operational in Ukraine since March

یوکرین میں سویڈن کا ساب 340 اے ڈبلیو طیارہ مارچ سے آپریشنل

8 ستمبر , 2026
Saudi airline Fly Adel launches direct flights from Medina to Karachi

سعودی ایئرلائن فلائی ایڈیل کی مدینہ سے کراچی کے لیے براہِ راست پروازیں شروع

8 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔